Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ کے ایران پر ایک بار پھر فضائی حملے شروع

Updated: July 08, 2026, 2:04 PM IST | Tehran

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران میں مخصوص اہداف پر فضائی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Iran War.Photo:INN
ایران پر حملہ۔ تصویر:آئی این این

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ایران میں مخصوص اہداف پر فضائی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔ سینٹ کام کے مطابق ایران کے خلاف کارروائی تجارتی جہازوں کو آبی گزرگاہ میں نشانہ بنانے پر کی گئی ہے، ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ۳؍ تجارتی جہازوں پر حملے کیے تھے۔ 
سینٹ کام کا مزید کہنا ہے کہ حالیہ فوجی کارروائیاں تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کے ردِعمل میں کی گئیں، حملوں کے خلاف فوجی آپریشن جاری ہے، جس کا مقصد آئندہ حملوں کی روک تھام کرنا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق ایران کی کارروائیاں بلااشتعال، خطرناک اور بین الاقوامی سمندری سلامتی کیلئے سنگین خطرہ تھیں دوسری جانب ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ سیریک، جزیرہ قشم اور بندر عباس میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:نیہا دھوپیا کی پہلی انٹرنیشنل فلم’’۵۲؍ بلیو‘‘ لندن انڈین فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی


ایران کا امریکہ پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، فیصلہ کن اقدامات کا اعلان
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی اقدامات اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور ایران اپنے قومی مفادات و سلامتی کے تحفظ کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے گا۔ 
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ایک اہم بیان میں ایرانی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کی تیل برآمدات پر پابندیوں سے استثنیٰ ختم کرنا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے آرٹیکل۱۰؍ کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔  انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیاں بھی اس معاہدے کے آرٹیکل  ایک  اور ۲؍ سے متصادم ہیں جبکہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران لبنان میں اسرائیلی اقدامات کی امریکی حمایت اور ایران کے خلاف مسلسل دھمکی آمیز بیانات بھی اسی معاہدے سے انحراف کی دلیل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے:خامنہ ای کا آخری سفر

کاظم غریب آبادی نے کہا کہ ایران ان تمام خلاف ورزیوں اور ان کے ممکنہ نتائج سے امریکہ کو مسلسل آگاہ کر رہا ہے۔ انہوں نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا کہ وہ معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل اور فوری عمل درآمد کو یقینی بنائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران اپنی قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ملکی مفادات کے دفاع کے لیے ہر ضروری اور فیصلہ کن قدم اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK