کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی طالب علم محسن مہدوی کو امریکی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔ ذرائع کے مطابق محسن مہدوی نے اپنی بے دخلی کو امریکہ کی وفاقی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔
EPAPER
Updated: May 01, 2025, 6:31 PM IST | Columbia
کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی طالب علم محسن مہدوی کو امریکی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔ ذرائع کے مطابق محسن مہدوی نے اپنی بے دخلی کو امریکہ کی وفاقی عدالت میں چیلنج کیا تھا۔
کولمبیا یونیورسٹی کے فلسطینی طالب علم محسن مہدوی کو امریکی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔ ذرائع کے مطابق محسن مہدوی نے اپنی بے دخلی کو امریکہ کی وفاقی عدالت میں چیلنج کیا تھا، امریکی وفاقی جج نے فیصلہ کیا کہ محسن مہدوی کو اپنی بے دخلی کو چیلنج کرنے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ واضح رہے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے محسن مہدوی کو فلسطین کے حق میں مظاہروں میں شرکت کرنے پر بےدخلی کا حکم جاری کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا تھا۔ گرین کارڈ ہولڈر محسن مہدوی اسرائیل مخالف مظاہروں میں سرگرم تھے۔ بدھ کو ورمونٹ میں کورٹ ہاؤس کے باہر خطاب کرتے ہوئے مہدوی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں تم سے نہیں ڈرتااور مجھے کوئی خوف نہیں ہے۔ مجھ میں خوف کی جگہ محبت ہے اور محبت ہی ہمارا راستہ ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ویتنام جنگ کے خاتمہ کی۵۰؍ ویں سالگرہ ،سائیگون میں پُر شکوہ تقریب
محسن مہدوی فلسطینی طلبہ کے ایک گروپ کے شریک بانی ہیں، اس گروپ کی تشکیل میں فلسطینی طالب علم محمود خلیل کا بھی اہم کردار تھا۔ وکیل لونا دروبی نے حراست کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ محسن مہدوی اس امید میں امریکہ آئے تھے کہ وہ اپنے اوپر ہونے والے مظالم کے بارے میں بات کرنے کیلئے آزاد ہوں گے اور صرف اس طرح کی تقریر کیلئے انہیں سزا دی جائے گی۔ واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں پیدا ہونے والے مہدوی۲۰۱۵ء سے قانونی طور پر امریکہ کے مستقل رہائشی ہیں۔ وہ اگلے ماہ گریجویشن مکمل کرنے والے تھے اور اس موسم خزاں میں کولمبیا کے ماسٹرز پروگرام میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتےتھے۔