• Thu, 29 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی صدر نے نومولود بچوں کے لیے ’ٹرمپ اکاؤنٹس‘ پروگرام متعارف کرا دیا

Updated: January 29, 2026, 4:21 PM IST | Washington

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک ایسی تجویز کا اعلان کیا جس کا مقصد امریکہ میں پیدا ہونے والے نومولود بچوں کو مالی طور پر بہتر آغاز فراہم کرنا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام بچوں کو ملک کے معاشی مستقبل میں ابتدائی شراکت دے گا۔

Donald Trump.Photo:INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر:آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بدھ کے روز ایک ایسی تجویز کا اعلان کیا جس کا مقصد امریکہ میں پیدا ہونے والے نومولود بچوں کو مالی طور پر بہتر آغاز فراہم کرنا ہے۔ ان کے مطابق یہ اقدام بچوں کو ملک کے معاشی مستقبل میں ابتدائی شراکت دے گا۔  ٹرمپ نے کہاکہ ’’تاریخ میں پہلی بار ہم ہر امریکی نومولود کو مستقبل میں مالی حصہ داری دیں گے، زندگی میں ایک مضبوط آغاز اور امریکن ڈریم حاصل کرنے کا منصفانہ موقع فراہم کریں گے۔‘‘
 انہوں نے یہ بات  ’ٹرمپ اکاؤنٹس‘ کے اجرا کے موقع پر ایک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس پروگرام کے تحت ۲۰۲۵ء سے۲۰۲۸ء کے درمیان پیدا ہونے والے اہل بچوں کے لیے حکومت کی جانب سے ابتدائی طور پر ایک ہزار ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ٹرمپ کے مطابق یہ پروگرام ان بچوں کی مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے جو بصورت دیگر زندگی کا آغاز بہت کم یا بغیر کسی مالی وسائل کے کرتے ہیں  اور ان اکاؤنٹس کی رقم وقت کے ساتھ نمایاں طور پر بڑھ سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:یوجی سی گائیڈ لائنس کیخلاف اترپردیش میں اعلیٰ ذاتوں کے احتجاج میں شدت

انہوں نے کہا ’’ہم ۳؍ سے ۴؍ٹریلین ڈالر کی دولت نوجوان امریکیوں کے ہاتھوں میں دیں گے جو   زندگی کا آغاز تقریباً کچھ بھی نہ ہونے کے ساتھ کرتے۔‘‘ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں یہ اکاؤنٹس تاریخ کی ’’سب سے زیادہ انقلابی پالیسی‘‘ اصلاحات میں سے ایک کے طور پر یاد رکھے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھئے:عادل حسین کوفلم ’’لکڑبگھا۲ ‘‘میں ملند سومن کی جگہ شامل کیا گیا

انہوں نے اس اقدام کو سابقہ حکومتوں کی مالی پالیسیوں سے مختلف قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’جدید تاریخ میں ہر صدر نے ہمارے بچوں کو صرف قرض دے کر چھوڑا ہے، لیکن اس انتظامیہ کے تحت ہم ہر بچے کو حقیقی اثاثے اور مالی آزادی حاصل کرنے کا موقع دیں گے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK