Inquilab Logo

امریکی صدر جوبائیڈن کا ویتنام کا پہلا دورہ ، اہم لیڈروں سے ملاقات

Updated: September 12, 2023, 12:22 PM IST | Agency | Hanoi

دورے سے قبل امریکی صدر نے وضاحت کی کہ ان کےد ورے کا مقصد چین سے سرد جنگ شرو ع کرنا نہیں ہے۔

US President Joe Biden`s controversial lunch with his Vietnamese counterpart Vu Van Thuong. Photo: PTI
امریکی صدر جو بائیڈن کا اپنے ویتنامی ہم منصب وو وان تھووانگ کے ساتھ پرتکلف ظہرانہ۔ تصویر:پی ٹی آئی

امریکی صدر جو بائیڈن اتوار کو ایشیائی ممالک کی اپنی دوسری منزل ویتنام پہنچے اور اپنے ویتنامی ہم منصب سے ملاقات کی اور دیگر لیڈروں سے ملاقات کی۔قبل ازیں بائیڈن نے وضاحت کی تھی کہ وہ چین سے سرد جنگ نہیں شروع کریں   گے۔
میڈیارپورٹس کےمطابق پیر کو امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے ویتنامی ہم منصب وو وان تھووانگ کے ساتھ پرتکلف ظہرانہ میں شرکت کی۔ اس دوران وہ ، ان کے ہم منصب اوردیگر شرکاء خوشگوار موڈ میں  نظر آئے۔ خبر لکھے جانے تک دونوں کی ملاقات کی تفصیل منظر عام پر نہیں آئی ہے۔ 
ویتنام کی خبر رساں ایجنسی ’وی این اے‘ کے مطابق ہندوستان میں منعقدہ جی۲۰؍ سربراہی اجلاس کے بعد جو بائیڈن ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی پہنچے اور وی کے پی کے سیکریٹری جنرل نگوین فو ترونگ سے ملاقات کی ہے۔
ویتنام کا پہلا دورہ کرنے والے بائیڈن نے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں اس بات پر زور دیا کہ ان کا چین سے ’سرد جنگ‘ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے ۔ انہوں  نے زور دے کر کہا ،’’ میرا کا مقصد ویتنام اور دیگر ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنا کر دنیا بھر میں استحکام کو یقینی بنانا ہے۔ میں نے اپنا ویتنام کا دورہ چین کو ’گھیرنے‘کے مقصد سے نہیں کیا۔‘‘ 
 بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ وہ چین سےتعلقات منقطع نہیں کرنا چاہتے۔بائیڈن نے امریکہ اور چین کے درمیان تعلقات کو دوبارہ پٹری پر لانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
جوبائیڈن نے کہا ،’’چینی صدر شی جن پنگ نے ہندوستان میں جی۲۰؍ سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی جو فی الحال کچھ مشکلات سے نمٹ رہے ہیں ۔ دراصل شی معاشی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔‘‘امریکی صدر جوبائیڈن نے یہ بھی کہا، ’’میں نے جی ۲۰؍ کے دوران چینی وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات کی ۔ یہ ملاقات خوشگوار تھی۔ اس ملاقات میں ہم نے صرف استحکام کے بارے میں بات چیت کی، تصادم کی بالکل بات نہیں تھی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK