امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا عید کا دن ہمیں امریکی بنیادی اصول مذہبی آزادی کی یاد دلاتا ہے۔
EPAPER
Updated: March 20, 2026, 10:18 AM IST | Washington
امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا عید کا دن ہمیں امریکی بنیادی اصول مذہبی آزادی کی یاد دلاتا ہے۔
امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا عید کا دن ہمیں امریکی بنیادی اصول مذہبی آزادی کی یاد دلاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر امریکہ سمیت دنیا بھر میں عید منانے والے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ وہائٹ ہاؤس سے جاری کردہ ایک خصوصی پیغام میں صدر ٹرمپ نے عید کو سماجی یکجہتی اور مذہبی آزادی کا عکاس قرار دیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا، ’’خاتونِ اول اور میں عید الفطر منانے والے تمام امریکیوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو اپنی نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر خاندانوں، دوستوں اور کمیونٹیز کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ امریکی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ عید کا یہ دن ہمیں امریکہ کے بنیادی اصول مذہبی آزادی کی اہمیت یاد دلاتا ہے۔ ہماری انتظامیہ ہر روز مذہبی آزادی کے تحفظ کے لیے کوشاں ہے ۔ انہوں نے تمام مسلمانوں کے لئے ایک بابرکت اور خوشیوں بھری عید کی دعا بھی کی۔