امریکہ کے ریپبلکن سینیٹر اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی لنڈسےگراہم مختصر علالت کے بعد۷۱؍سال کی عمرمیں انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق ان کے دفتر نے اتوار کو جاری بیان میں ان کی وفات کی تصدیق کی۔
EPAPER
Updated: July 12, 2026, 5:05 PM IST | Washington
امریکہ کے ریپبلکن سینیٹر اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی لنڈسےگراہم مختصر علالت کے بعد۷۱؍سال کی عمرمیں انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق ان کے دفتر نے اتوار کو جاری بیان میں ان کی وفات کی تصدیق کی۔
امریکہ کے ریپبلکن سینیٹر اور صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی لنڈسےگراہم مختصر علالت کے بعد۷۱؍سال کی عمرمیں انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق ان کے دفتر نے اتوار کو جاری بیان میں ان کی وفات کی تصدیق کی، تاہم، بیماری کی نوعیت یا وجۂ وفات کی مزید تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کی گئیں۔ لنڈسے گراہم۲۰۰۳ء سے امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا کی نمائندگی کرتے ہوئے سینیٹ کے رکن تھے۔ وہ امریکی خارجہ اور دفاعی پالیسی پر اپنے سخت مؤقف، خصوصاً ایران، روس اور یوکرین سے متعلق معاملات پر، نمایاں آواز سمجھے جاتے تھے۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ نے۲؍طیارہ بردار بحری جہاز ایران کے قریب تعینات کئے
گراہم کو سابق اور موجودہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبی سیاسی اتحادیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔ اگرچہ انہوں نے۲۰۱۶ء کے صدارتی انتخاب کے آغاز میں ٹرمپ پر تنقید کی تھی، لیکن بعد میں وہ ریپبلکن پارٹی میں ٹرمپ کے مضبوط حامی بن گئے۔ ان کے اہلِ خانہ نے عوام سے دعاؤں کی اپیل کی ہے اور اس مشکل وقت میں اپنی نجی زندگی کے احترام کی درخواست کی ہے۔ ان کی وفات کے بعد امریکی سیاست، خصوصاً ریپبلکن پارٹی اور سینیٹ میں ان کے کردار کے حوالے سے مختلف سیاسی لیڈروں کی جانب سے تعزیتی بیانات سامنے آرہے ہیں۔