• Sun, 09 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی شٹ ڈاؤن: ملک بھر میں ۲؍ ہزار سے زائد پروازیں منسوخ

Updated: November 09, 2025, 7:10 PM IST | Washington

امریکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے سبب ملک بھر میں ۲؍ سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں، جس کی وجہ محکمہ کا وہ حکم نامہ ہے ، جس کے تحت ہوائی ٹریفک کم کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں، جبکہ ماہرین نے اس کے دور رس نتائج سے خبردار کیا ہے۔

Air passengers are facing severe difficulties due to flight cancellations. Photo: INN
پروازیں منسوخ ہونے کے سبب ہوائی مسافروں کو سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔ تصویر: آئی این این

امریکی تاریخ کے طویل ترین شٹ ڈاؤن کے سبب ملک بھر میں ۲؍ سے زائد پروازیں منسوخ کی گئیں، جس کی وجہ محکمہ کا وہ حکم نامہ ہے ، جس کے تحت ہوائی ٹریفک کم کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں،  جبکہ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر پروازوں کی منسوخی بڑھتی رہیں اور تھینکس گیونگ ہفتے تک جاری رہیں تو یہ اتھل پتھل شدت اختیار کر جائے گی اور اس کے دور رس نتائج برآمد ہوں  گے۔شٹ ڈاؤن کے سبب شمالی کیرولائنا میں شارلوٹ کی خدمت کرنے والا ہوائی اڈہ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں دوپہر تک آنے والی اور جانے والی ۱۳۰؍پروازیں منسوخ ہو چکی تھیں۔ایف اے اے کا کہنا ہے کہ تمام تجارتی ایئر لائنز کو متاثر کرنے والی یہ کمی۴۰؍ ہدف شدہ ہوائی اڈوں پر۴؍ فیصد پروازوں سے شروع ہو رہی ہے، اور جمعہ کو۱۰؍ فیصد پروازوں تک پہنچنے سے قبل منگل کے روز ایک بار پھر بڑھائی جائے گی۔ اور شٹ ڈاؤن جاری رہا تو یہ منسوخی ۲۰؍ فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔ فلائٹ اویئر کے مطاری، اسکائی ویسٹ، ساؤتھ ویسٹ اور انوائے ایئر کی سب سے زیادہ پروازیں منسوخ ہوئیں، جبکہ یونائیٹڈ، ڈیلٹا اور امریکن ایئرلائنز کی پروازوں میں بھی بڑی تاخیر ہوئی۔
دریں اثناء ٹرانسپورٹیشن سیکرٹری شان ڈفی نے اس ہفتے خبردار کیا تھا کہ اگر حکومتی بندش جاری رہی اور مزیدایئر ٹریفک کنٹرولرز کام چھوڑ دیں تو مزید پروازوں میں کمی کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ڈفی نے مزید کہا کہ اگر حکومت فوری طور پر بحال بھی ہو جاتی ہے تو کنٹرولرز کے واپس آنے اور ایئر لائنز کے مکمل فلائٹ شیڈول بحال ہونے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ  شٹ ڈاؤن کے سبب ایئر ٹریفک کنٹرولر تقریباًایک مہینے سے بغیر تنخواہ کے کام کر رہے ہیں، جس کی وجہ سے بہت سے لوگ بیمار ہو کر کام پر نہیں آ رہے، اور اسٹاف کی قلت میں اضافہ ہو رہا ہے۔جبکہ نیشنل ایئر ٹریفک کنٹرولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شٹ ڈاؤن کے دوران زیادہ تر کنٹرولر بغیر تنخواہ ہفتے میں چھ دن لازمی اوور ٹائم کام کر رہے ہیں، اور کچھ اپنے بلوں کی ادائیگی کے لیے دوسری ملازمت بھی کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے اس شٹ ڈاؤن نے وفاقی ملازمین بشمول ایئر ٹریفک کنٹرولرز اور ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی ایڈمنسٹریشن (TSA) اہلکاروں کی تنخواہیں روک دی ہیں، جس کی وجہ سے وہ بغیر تنخواہ کے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK