ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے باعث ۲۰۲۶ء میں امریکہ میں پہلی مرتبہ آبادی میں کمی کا خطرہ درپیش ہے، ماہرین کے مطابق امریکی آبادی میں۴؍ لاکھ سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے، ایسی شرح۱۹۷۰ء کے بعد سے نہیں دیکھی گئی۔
EPAPER
Updated: February 02, 2026, 2:01 PM IST | Washington
ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے باعث ۲۰۲۶ء میں امریکہ میں پہلی مرتبہ آبادی میں کمی کا خطرہ درپیش ہے، ماہرین کے مطابق امریکی آبادی میں۴؍ لاکھ سے زائد کی کمی ہو سکتی ہے، ایسی شرح۱۹۷۰ء کے بعد سے نہیں دیکھی گئی۔
بلوم برگ کی جمعے کو شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، امریکہ میں۲۰۲۶ء میں ہی پہلی بار آبادی میں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے، جو پہلے کے تخمینوں سے کہیں زیادہ قبل ازوقت ہے، جس کی بڑی وجہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے تحت امیگریشن میں شدید کمی بتائی جا رہی ہے۔امریکی مردم شماری بیورو نے ۲۰۲۳ء میں کہا تھا کہ آبادی میں اضافہ۲۰۸۱ء تک متوازن ہونے کی توقع تھی۔ تاہم، بلوم برگ کے حوالہ کردہ ماہرین اب کہتے ہیں کہ یہ بہت پہلے آ سکتا ہے، ممکنہ طور پر۲۰۲۶ء میں۔دریں اثناء مردم شماری بیورو کے ڈیٹا کے مطابق،۲۰۲۵ء میں امریکی آبادی میں صرف صفر اعشاریہ ۵؍ فیصد یا تقریباً۱۸؍ لاکھ افراد کا اضافہ ہوا، جو کہ وبا کے بعد سے سب سے کم شرح نمو ہے۔بیورو کا کہنا ہے کہ اس سست روی کی بنیادی وجہ خالص بین الاقوامی نقل مکانی میں تیزی سے کمی ہے، جو۲۰۲۴ء اور۲۰۲۵ء کے درمیان۲۷؍ لاکھ سے گھٹ کر۱۳؍ لاکھ رہ گئی۔
یہ بھی پڑھئے: یورپ کے شہروں میں فلسطین کی حمایت میں ہزاروں افراد کا مارچ
بعد ازاں امریکن انٹرپرائز انسٹی ٹیوٹ اور بروکنگز انسٹی ٹیوشن کے محققین کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ۲۰۲۵ء کے دوران اپنی مہاجر آبادی میں ۱۰؍ ہزار سے ۲؍ لاکھ ۹۵؍ ہزار تک خالص کمی درج کی۔ان کا اندازہ ہے کہ۲۰۲۶ء میں خالص امیگریشن۱۸۵؍ہزار افراد کے اضافے سے لے کر ۹؍ لاکھ ۲۵۰۰۰؍تک کی کمی کے درمیان ہو سکتی ہے۔محققین کا کہنا ہے کہ اگر بعد کا منظر نامہ سامنے آتا ہے، تو امریکی آبادی میں۴؍ لاکھ سے زیادہ افراد کی کمی ہو جائے گی، جو کہ۱۹۷۰؍ کے بعد سے درج نہیں ہوئی۔تاہم بروکنگز سینٹر فار اکنامک سیکیورٹی اینڈ اپورچونٹی کی ڈائریکٹر اور مطالعہ کی شریک مصنفہ ٹارا واٹسن نے کہا کہ ہم آبادی کے لحاظ سے تقریباً صفر یا منفی کے قریب پہنچ سکتے ہیں۔رپورٹ میں حوالہ دیے گئے ماہرین کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیاں خالص نقل مکانی میں تیزی سے کمی کر رہی ہیں اور آبادی میں کمی کو تیز کر رہی ہیں جس کے دہائیوں بعد ہونے کی توقع کی گئی تھی۔