Inquilab Logo Happiest Places to Work

۲۵۰؍ واں یوم آزادی، امریکہ ٹرمپ کی تصویر والے محدود پاسپورٹ بنارہا

Updated: April 29, 2026, 6:02 PM IST | Washington

امریکہ اپنی ۲۵۰؍ ویں یوم آزادی کے موقع پر ٹرمپ کی تصویر والے محدود پاسپورٹ بنارہا ہے، جس کے اندرونی سرورق پر صدر ٹرمپ کی تصویر، امریکی پرچم، آزادی کے اعلامیے کی عبارت اور ان کے سنہری دستخط ہوں گے۔

A limited number of US passports are being issued. Photo: X
محدود تعداد میں جاری کیا جانے والا امریکی پاسپورٹ۔ تصویر: ایکس

امریکی محکمہ خارجہ اس سال ملک کی۲۵۰؍ ویں سالگرہ منانے کے لیے محدود تعداد میں خصوصی طور پر مرتب کردہ پاسپورٹ جاری کرے گا، جن میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تصویر شامل ہو سکتی ہے۔محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹومی پگٹ نے بتایا کہ یہ پاسپورٹ۴؍ جولائی (یوم آزادی) کی مناسبت سے جاری کیے جائیں گے۔ ان میں حسب ضرورت آرٹ ورک اور بہتر تصویرکشی ہوگی، جبکہ حفاظتی خصوصیات دنیا کے سب سے محفوظ پاسپورٹ جیسی ہی رہیں گی۔’’دی بل ورک ‘‘ویب سائٹ کے مطابق، مجوزہ ڈیزائن کے تحت صرف۲۵؍ ہزار پاسپورٹ جاری ہوں گے، جن کے اندرونی سرورق پر ٹرمپ کی تصویر ہوگی۔ڈیزائن میں ٹرمپ کی دوسری افتتاحی تصویر کو آزادی کے اعلامیے پر سپرامپوز کیا گیا ہے، ساتھ ہی ان کے دستخط ہوں گے، جبکہ پچھلے سرورق پر روایتی حب الوطنی کی تصویر ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: پوری دنیا میں امریکہ کا تعلق صرف اسرائیل سے ہے: واشنگٹن میں برطانیہ کے سفیر

بعد ازاں محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ان یادگاری پاسپورٹس کے لیے کوئی اضافی فیس نہیں ہوگی۔بعد ازاں فاکس نیوز کے مطابق، نئے پاسپورٹ کے اندرونی سرورق پر ٹرمپ، آزادی کے اعلامیے کی عبارت، امریکی پرچم اور ان کے سنہری دستخط ہوں گے، جبکہ ایک اور صفحے پر آزادی کے اعلامیے پر دستخط کرتے ہوئے تصویر بنائی گئی ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ نے ملک کی ۲۵۰؍ ویں یوم آزادی کے موقع پر مختلف تقریبات کا اعلان کیا تھا،ساتھ ہی انتظامیہ بھی اپنے طور پر یوم آزادی کی تقریبات کیلئے مختلف تیاریوں میں مصروف ہے، اور اس پاسپورٹ کا اجراء انہیںتیاری کے طور پر کیا جارہا ہے، اور توقع ہے کہ یہ پاسپورٹ اس موسم گرما میں تیارہوجائےجو  ٹرمپ انتظامیہ کی ’’امریکہ ۲۵۰؍‘‘تقریبات کا حصہ ہیں، جن میں اگست میں نیشنل مال پر ’’گرانڈ پرکس ‘‘اور جون میں وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں’’ یو ایف سی ‘‘  تقریب بھی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK