امریکہ نے ویزا قوانین میں تبدیلی کی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت غیر ملکی طلبہ کو چار سالہ اسٹوڈنٹ ویزا دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی غیر ملکی صحافیوں کے قیام کی مدت ۲۴۰؍دن تک محدود کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
EPAPER
Updated: August 28, 2025, 1:03 PM IST | Washington
امریکہ نے ویزا قوانین میں تبدیلی کی تجویز پیش کی ہے جس کے تحت غیر ملکی طلبہ کو چار سالہ اسٹوڈنٹ ویزا دیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی غیر ملکی صحافیوں کے قیام کی مدت ۲۴۰؍دن تک محدود کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے کئی ویزا کیٹیگریز میں قیام کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ’انڈیا ٹو ڈے‘ رپورٹ کے مطابق یہ اقدام ویزا کے غلط استعمال اور غیر ملکیوں کی جانچ پڑتال کے نام پر کیا جارہا ہے۔ ۱۹۷۸ء سے ایف ویزا پر آنے والے غیر ملکی طلبہ کو لامحدود مدت تک قیام کی اجازت تھی، تاہم نئے قانون کے بعد غیر ملکی طلبہ کا قیام صرف اسٹڈی پروگرام کی مدت یا زیادہ سے زیادہ۴؍ سال تک محدود ہوگا۔
یہ بھی پڑھئے: یوکرین جنگ ’مودی کی جنگ‘، ہندوستان روس سے تیل کی خریداری بند کرے: امریکہ
اسی طرح غیر ملکی صحافیوں کو امریکہ میں ابتدائی طور پر صرف ۲۴۰؍ دن رہنے کی اجازت ہوگی، جسے بعد میں اسائنمنٹ کی مدت کے مطابق بڑھایا جا سکے گا۔ اس کے ساتھ طلبہ اور صحافیوں کو ریگولر جانچ پڑتال سے بھی گزرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ یہ ویزا قانون سب سے پہلے صدر ٹرمپ نے ۲۰۲۰ءمیں تجویز کیا تھا تاہم، بائیڈن انتظامیہ نے بعد میں اسے مسترد کردیا تھا۔ اب دوبارہ اس قانون کو لاگو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔