• Fri, 24 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ نے کولمبیا پر منشیات کی اسمگلنگ کا الزام لگاکرکارروائی کی دھمکی دی

Updated: October 24, 2025, 2:00 PM IST | Agency | Washington

وینزویلا نے امریکہ کو انتباہ دیا کہ’’ہمارےپاس طیارہ شکن میزائل ہیں۔‘‘

Gustavo Petro. Photo: INN
گستاؤ پیٹرو۔ تصویر: آئی این این
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ کولمبیا کے خلاف انتہائی سنجیدہ کارروائی کرسکتے ہیں کیونکہ کولمبیا  منشیات کی اسمگلنگ میں مبینہ کردار ادا کرتا ہے۔  ٹرمپ نے الزام لگایا کہ صدر گستاوو پیٹرو ایک ٹھگ اور برے آدمی ہیں۔  وہ ایک ایسے شخص ہیں جنہوں نے بہت ساری منشیات بنائی ہیں۔  ٹرمپ نے بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے آج تک کولمبیا جانے والی تمام ادائیگیوں کو روک دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ پیٹرو نے اپنے ملک کے لیے بہت خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دعویٰ کیا کہ ان کے پاس کوکین فیکٹریاں ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ہم ان کے اور ان کے ملک کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔ 
کولمبیا کے صدر نے ٹرمپ کے بیان کو بہتان تراشی قرار دیا اور اس کے خلاف عدالت جانے کی بات کہی دوسری جانب  صدر پیٹروگستاؤ نے ایکس پر کہا کہ اعلیٰ حکام کی طرف سے امریکہ  میں میرے خلاف جو بہتان لگائے گئے ہیں ان سے میں امریکی نظام انصاف میں امریکی وکلاء کے ساتھ عدالتی طور پر اپنا دفاع کروں گا۔  انہوں نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ کیریبین میں اقتدار میں رہنے والوں کی نسل کشی اور قتل کے خلاف کھڑا رہوں گا۔‘‘پیٹرو نے کہا کہ ہم ان ریاستوں کے ساتھ منشیات کے اسمگلروں کے خلاف لڑیں گے جو ہماری مدد چاہتے ہیں۔

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ’’ کیریبین میں تعینات امریکی افواج کے مقابلے کے لئے ہمارے پاس۵؍ہزار روسی ساختہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے اور قابلِ منتقلی میزائل موجود ہیں۔‘‘ بدھ کے روز، اعلیٰ فوجی حکام کی شرکت سے منعقدہ  ،ایک ٹیلیویژن تقریب سے خطاب میں مادورو نے کہا ہے کہ وینزویلا کے پاس، روسی ساختہ اور مختصر  فاصلے تک مار کرنے والے،ایگل۔ایس میزائل موجود ہیں۔ یہ میزائل ملک کے فضائی دفاعی نظام کا اہم حصہ ہیں۔  انہوں نے کہا ہے کہ ’’ان میزائلوں کی تعداد کم از کم۵؍ہزار ہے اور امن کو یقینی بنانے اور قومی خودمختاری کے تحفظ کی خاطر اہم فضائی دفاعی مقامات پر متعین کئے گئے ہیں ۔‘‘امریکہ ایک طویل عرصے سے بائیں بازو کے لیڈر مادورو کی حکومت کی مخالفت کرتا چلا آ رہا ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ نے وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک چھوٹا بحری بیڑہ متعین کر رکھا ہے جسے واشنگٹن، منشیات کے خلاف، آپریشن کا حصہ قرار دیتا ہے۔  وینزویلا سے امریکہ کی طرف منشیات کی اسمگلنگ کے دعوے کے ساتھ امریکی لڑاکا طیاروں نے کئی تیز رفتار کشتیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ وینزویلا کے حکام نے امریکی کارروائیوں کو ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا  اور واشنگٹن کو ،منشیات مشن کو بہانہ بنا کر ،وینزویلا کے خلاف جارحیت کا قصوروار ٹھہرایا ہے۔  مادورو نے کہا ہے کہ یہ ہتھیار ملک کو ’’کسی بھی سامراجی خطرے‘‘ کا جواب دینے کیلئے تیار رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK