• Fri, 24 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

غزہ میں جنگ بندی اور امداد کی ترسیل اولین ترجیح ہونی چاہیے: میکرون

Updated: October 24, 2025, 4:20 PM IST | Paris

فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا کہ غزہ میںجنگ بندی اور امداد کی ترسیل اولین ترجیح ہونی چاہیے، غزہ میں حکومت قائم کرنے، فلسطین کو بطور آزاد ملک تسلیم کرنے، اور اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کرنے کی ضرورت ہے۔

French President Emmanuel Macron. Photo: INN
فرانس کے صدرایمانویل میکرون۔ تصویر: آاین این

فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے جمعرات کو کہا کہ غزہ پٹی میںاولین  ترجیح اسرائیل اور حماس کے درمیان نازک جنگ بندی کا مکمل احترام یقینی بنانا اور انسان دوست امداد کے بڑے پیمانے پر بحالی کو محفوظ بنانا ہے۔برسلز میں یورپی یونین کے سربراہی اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، میکرون نے کہا کہ فرانس امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی طرف سے پیش کردہ غزہ کے لیے جنگ بندی کے منصوبے کو نافذ کرنے کاپابند ہے۔انہوں نے بتایا کہ روزانہ۳۰۰؍ امدادی ٹرک غزہ میں داخل ہو رہےہیں، انہوں نے کہا کہ وہاں حکمرانی قائم کرنی ہوگی، فلسطینی کردار کو تسلیم کرنا ہوگا، سیکیورٹی فورسیز تعینات کرنی ہوں گی، اور اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: اسرائیل نے مغربی کنارہ ضم کیا تو امریکی حمایت واپس لے لی جائے گی: ٹرمپ کا انتباہ

میکرون نے کہا کہ یورپی یونین غزہ میں ایک اہم کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے، جس میں یورپی یونین بارڈر اسسٹنس مشن کی تعیناتی اہم ہے تاکہ کراسنگ کو محفوظ بنایا جا سکے اور غزہ میں فلسطینی پولیس کی تربیت کو مضبوط بنایا جا سکے۔میکرون نے کہا کہ انہوں نے اجلاس میں صدر وولادیمیر زیلینسکی کے ساتھ یوکرین کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے یوکرین کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے تمام یورپی یونین ممالک کی حمایت  کی تصدیق کی۔انہوں نے یوکرین کی مدد کے لیے یورپی یونین کی خواہش کا بھی حوالہ دیا اور پابندیوں کے ذریعے روس پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت پر زور دیا، اور امریکہ کی جانب سے نئی پابندیوں کے نفاذکے ساتھ یورپی یونین کی طرف سے جمعرات کو روس پر عائد کردہ۱۹؍ویں پابندیوں کےدور کو بھی سراہا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK