Inquilab Logo

امریکہ: ہندوستانی شہری نے ڈارک ویب پر منشیات فروخت کرنے کا جرم قبول کرلیا، ۱۵۰؍ ملین کرپٹو کرنسی ضبط

Updated: January 29, 2024, 9:46 PM IST | Washington

ہلدوانی، اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والا بنمیت سنگھ ’’ڈارک ویب‘‘ کے ذریعے امریکہ سمیت ۵۰؍ ممالک میں کنٹرول شدہ منشیات فروخت کرتا تھا۔ گاہک اسے کرپٹو کرنسی میں ادائیگی کرتے تھے۔ بنمیت سنگھ نے قبول کیا کہ وہ ۱۵۰؍ ملین ڈالر کی منشیات فروخت کرچکا ہے۔ اسے امریکہ میں ۸؍ سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ایک ۴۰؍ سالہ ہندوستانی شہری جسے برطانیہ سے حوالگی کے ذریعے لایا گیا نے ایک ڈارک ویب انٹرپرائز چلانے کا جرم قبول کیا ہے۔ اس کے ذریعے وہ امریکہ میں مہلک اور خطرناک نشیلی ادویات فروخت کرتا تھا۔ اس نے یہ بھی قبول کیا کہ وہ ۱۵۰؍ ملین ڈالر کو جعلی کرپٹو کرنسی میں تبدیل کرچکا ہے۔ 
امریکی محکمہ انصاف نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ عدالتی دستاویز کے مطابق ہلدوانی (اترا کھنڈ، ہندوستان) کے بنمیت سنگھ نے ڈارک ویب مارکیٹ پلیس پر وینڈر مارکیٹنگ سائٹ بنائی تاکہ حکومت کے کنٹرول شدہ مادوں کو فروخت کر سکے بشمول فنٹاسی، ایل ایس ڈی، ایکسٹیسی، زاناکس، کیٹامائن، اور ٹراماڈول شامل ہیں۔ 
جمعہ کو جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گاہک وینڈر سائٹ کے ذریعے کرپٹو کرنسی میں رقم ادا کرکے بنمیت سنگھ کو کنٹرول کردہ منشیات کا آڈر دیتے تھے جسے وہ یورپ سے امریکہ یو ایس میل یا دیگر شپنگ خدمات کے ذریعے بھیجنے کا انتظام کرتا تھا۔ 
انصاف محکمہ کے کریمنل ڈیویژن کے کار گزار اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نیکول ایم ارجنٹیری نے کہا کہ بنمیت سنگھ اور اس جیسے اسمگلروں کا خیال ہے کہ وہ ڈارک ویب پر گمنام طریقے سے کام کرکے سزا سے بچ سکتے ہیں۔ آج کے جرم کی قبولیت جس میں ۱۵۰؍ ملین ڈالر کی کرپٹو کرنسی کی ضبطی شامل ہے، اس بات کا ثبوت ہے کہ انصاف کا محکمہ ایسے لوگوں کو پکڑ ہی لے گا، چاہے وہ کتنے ہی خفیہ طور پر اپنی سرگرمی انجام دیں۔ 
پریس ریلیز کے مطابق۲۰۱۲ء کے وسط سے جولائی ۲۰۱۷ءتک سنگھ نے امریکہ میں کم از کم آٹھ تقسیم کاری سیل چلائے جن میں اوہایو، فلوریڈا، نارتھ کیرولینا، ماریلینڈ، نیو یارک، نارتھ ڈکوٹااور واشنگٹن دیگر ٹھکانوں میں شامل ہیں۔ ان تقسیم کاری سیل میں بیرون ملک سے منشیات موصول کرتے اور بعد میں اسے دوبارہ ان منشیات کو تمام ۵۰؍ ممالک، کنیڈا، انگلینڈ، آئر لینڈ، جمائیکا، اسکاٹ لینڈ اور امریکی ورجن آئی لینڈ پر بھیج دیا جاتا۔ 
 ڈرگ انفورسمینٹ ایڈمنسٹریشن (ڈی ای اے) کے منتظم نے بتایا کہ بنمیت سنگھ گلوبل ڈارک ویب انٹرپرائز کو مہلک اور خطرناک منشیات کو پورے امریکہ، تمام ۵۰؍ ممالک، کنیڈا، یورپ اور کیریبین میں بھیجنےکے لئے استعمال کرتا تھا۔ 
اس سازش کے دوران بنمیت سنگھ نے سیکڑوں کلو گرام کنٹرول کردہ منشیات پورے امریکہ میں بھیجی اور ملٹی ملین ڈالر کی منشیات کی کمپنی قائم کردی جس نے منشیات کی لاکھوں ڈالر کی رقم کو کرپٹو کرنسی اکائونٹ میں حوالے سے بھیجی جس کی قیمت ایک اندازے کے مطابق ۱۵۰؍ ملین امریکہ ڈالر کے برابر ہے۔ 
اپریل ۲۰۱۹ ء میں بنمیت سنگھ گرفتار کیا گیا اور ۲۰۲۳ء میں امریکہ اس کی حوالگی میں کامیاب ہوا۔ بنمیت سنگھ منی لانڈرنگ کیلئے کنٹرول شدہ منشیات کی تحویل کی سازش میں مجرم ثابت ہوا ہے۔ اسے آٹھ سال قید کی سزا کا سامنا ہے۔ سزا کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی ہے۔ ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وفاقی ضلعی عدالت کا جج امریکی سزا سنانے کے رہنما خطوط اور دیگر قانونی عوامل پر غور کرنے کے بعد کسی بھی سزا کا تعین کرے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK