امریکہ کے مشی گن میں اسلام مخالف فساد پھیلانے والے جیک لینگ کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی، جسے عوام کی زبردست مزاحمت کا سامناکرنا پڑا، جس کے بعد حفاظتی انتظام سخت کردئے گئے، ساتھ ہی متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں۔
EPAPER
Updated: August 19, 2026, 10:04 PM IST | Washington
امریکہ کے مشی گن میں اسلام مخالف فساد پھیلانے والے جیک لینگ کی سربراہی میں ریلی نکالی گئی، جسے عوام کی زبردست مزاحمت کا سامناکرنا پڑا، جس کے بعد حفاظتی انتظام سخت کردئے گئے، ساتھ ہی متعدد گرفتاریاں بھی عمل میں آئی ہیں۔
اسلام مخالف جیک لینگ اور اس کے حامی منگل کو ہنری فورڈ سینٹینیل لائبریری کے باہر جمع ہوئے، جسے اس نے ’’عیسائی صلیبی‘‘اجتماع کے طور پر فروغ دیا تھا، تاہم وہاں جوابی مظاہرین بھی جمع ہوگئے اور جیک لینگ کی مخالفت کی، جس کے بعد دونوں گروہوں کے مابین جھڑپیں ہوئیں۔مسلم اکثریتی علاقہ ڈیئربورن کی پولیس نے متعدد مظاہرین کی گرفتاریوں کی تصدیق کی، لیکن کہا کہ حتمی تعداد بعد میں جاری کی جائے گی۔جبکہ حکام نے مظاہرے سے قبل قانون نافذ کرنے والے اضافی وسائل تعینات کیے تھے۔
یہ بھی پرھئے: جرمن وائس چانسلر کا اتمار بن گویر پر یورپی یونین سے پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ
بعد ازاں میئر عبداللہ ہمّود نے شہر کی مسلم برادری پر مظاہرے کے اثرات کی تفصیل بتائی، اور ایک تقریباً چھ یا سات سال کے لڑکے کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کیا جس نے پوچھا کہ کیا مظاہرین اسے مارنے آ رہے ہیں۔ہمّود نے کہا، ’’ہمارے بچے سن رہے ہیں۔وہ ہماری باتیں سنتے ہیں، وہ سرخیاں دیکھتے ہیں، اور جب ان کے والدین پریشان ہوتے ہیں تو وہ محسوس کرتے ہیں۔‘‘ بعد ازاں کئی دنوں کے بڑھتے ہوئے تناؤ کے بعد، مشی گن کے اٹارنی جنرل ڈانا نیسل نے تصدیق کی کہ ان کا محکمہ براہ راست میئر ہمّود، شہر کی قیادت، اور ڈیئربورن پولیس محکمہ کے ساتھ ہم آہنگی کر رہا ہے، اور عوامی تحفظ کو برقرار رکھنے کے لیے مکمل ریاستی وسائل اور مشترکہ نگرانی کی پیشکش کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ہند رجب فاؤنڈیشن کی ہندوستان آنے والے اسرائیلی فوجی کےخلاف جنگی جرائم کی شکایت
واضح رہے کہ یہ واقعہ ڈیئربورن میں لینگ کی جانب سے جان بوجھ کر مسلم مخالف اشتعال انگیزیوں اور اس ماہ کے شروع میں سالانہ اربعین جلوس کے دوران ہونے والے فسادات کے سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔لینگ، جو۶؍ جنوری کا فسادی تھا اور بعد میں اسے معافی ملی، نے متعدد بار ڈیئربورن میں اسلام مخالف مظاہرے کیے ہیں۔