• Wed, 28 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: منیا پولس کے ٹائون ہال میں صومالی نژاد نمائندہ الہان عمر پر کیمیائی حملہ

Updated: January 28, 2026, 4:04 PM IST | Minneapolis

امریکہ کے منیا پولس کے ایک ٹائون ہال میں ایک پروگرام کے دوران ایک شخص نے صومالی نژاد امریکی نمائندہ ایوان الہان عمر پر ایک کیمیائی مادہ سے حملہ کیا، موقع پر موجود حفاظتی اہلکاروں نے حملہ آور کو قابو میں کرکے ہال سے باہر نکال دیا، جبکہ الہان عمر نے اپنا پروگرام جاری رکھا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

منیاپولس کے ایک ٹاؤن ہال میں امریکی نمائندہ الہان عمر پر کالی جیکٹ پہنے ایک  نامعلوم شخص نے ایک نامعلوم مادہ چھڑکا، جس کے بعد اس شخص کو زمین پر گرا کر  اس کی باہیں پیچھے باندھ دی گئیں،جس کے بعد سامعین نے خوشی سے تالیاں بجائیں۔واقعے کی ایک ویڈیو میں، مجمع میں سے کسی کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، ’’اوہ میرے خدا، اس نے اس پر کچھ چھڑک دیا ہے۔‘‘ تاہم اسے کمرے سے باہر نکالے جانے کے بعد عمر نے ٹاؤن ہال میں اپنی تقریر جاری رکھی۔واقع کے کچھ لمحوں کے بعد، عمر واپس ڈائس پر آئیں اور بولتی رہیں، حالانکہ اس کے اردگرد کے لوگوں نے انہیں اس مادے کی جانچ کروانے کے لیے کمرے سے باہر جانے کی تجویز دی، اور ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ مائع کی بو بہت بری تھی۔‘‘

بعد ازاں عمر نے کہا، ’’ہم بات کرتے رہیں گے۔ براہ کرم، اسے حاوی نہ ہونے دیں۔‘‘انہوں نے مزید کہا، ’’یہ حقیقت ہے کہ اس بدصورت آدمی جیسے لوگ سمجھ نہیں پاتے ہم منیسوٹا مضبوط ہیں، اور وہ ہم پر جو کچھ بھی پھینکیں ، ہم اس کے سامنے ثابت قدم رہیں گے۔‘‘عمر نے کہا، ’’سب لوگ، پرسکون ہو جائیں۔ میں اپنی بات پوری کروں گی،‘‘ اور مزید کہا،’’میرے لیے یہ ضروری ہے کہ میں اس (نوم) کے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے میں اپنے جمہوری ساتھیوں کی رہنمائی جاری رکھوں۔‘‘
تاہم واقعے کے بعد، عمر نے ایکس پرایک پوسٹ کے ذریعے اپنے پیروکاروں کو یقین دلایا کہ وہ ٹھیک ہیں۔انہوں نے ایکس پر کہا، ’’میں ٹھیک ہوں۔ میں ایک زندہ بچ جانے والی ہوں، لہٰذا یہ چھوٹا سا اشتعال انگیز شخص مجھے اپنا کام کرنے سے نہیں ڈرا سکے گا۔میں بدمعاشوں کو جیتنے نہیں دوںگی ۔‘‘ انہوں نے اپنے حلقے کے لوگوں کا اپنی حمایت کرنے اور اپنے پیچھے کھڑے ہونے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھئے: پیرس میں تارکین وطن کارکن کی حراستی موت کے خلاف احتجاج، ہزاروں کی شرکت

واضح رہے کہ یہ واقعہ اس کے ایک دن بعد پیش آیا جب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ گذشتہ ایک سال میں عمر کی کل مالیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے،کہا تھا کہ محکمہ انصاف عمر کی تحقیقات کر رہا ہے،  حالانکہ عمر نے اس دعوے کومسترد کر دیا تھا۔مزید برآںیہ تبصرے ٹرمپ کی عمر پر کی گئی تازہ ترین کارروائی ہیں ۔ یہ بھی یاد رہے کہ صدر کی طرف سے سیاسی حریفوں پر عہدے پر رہتے ہوئے غلط کام کرنے کے الزامات کا ایک سلسلہ جاری رکھا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK