Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکہ: وہائٹ ہاؤس نے سپرمین کے اوتار میں ڈونالڈ ٹرمپ کی تصویر شیئر کی

Updated: July 11, 2025, 8:57 PM IST | Washington

وہائٹ ہاؤس نے جمعرات کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ایک ایڈیٹ شدہ تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں سپرمین کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ وہائٹ ہاؤس نے کیپشن میں لکھا ’’ یہ امید، سچ اور انصاف کی علامت ہے۔ ‘‘

Donald Trump as Superman. Photo: X.
ڈونالڈ ٹرمپ سپر مین کے اوتار میں۔ تصویر: ایکس۔

وہائٹ ہاؤس نے جمعرات کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی ایک ایڈیٹ شدہ تصویر پوسٹ کی جس میں انہیں سپرمین کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔ یہ تصویر امریکہ میں ڈائریکٹر جیمز گن کی نئی سپرمین فلم کی ریلیز سے قبل سوشل میڈیا پر ہلچل کا باعث بنی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وہائٹ ہاؤس کے آفیشل اکاؤنٹ نے لکھا:’’امید کی علامت، سچائی، انصاف، امریکی طریقہ، سپرمین ٹرمپ۔ ‘‘یہ تصویر اس وقت پوسٹ کی گئی جب وارنر برادرز پکچرز کی نئی فلم’’سپرمین‘‘ ۱۱؍جولائی کو ریلیز ہوئی ہے جو ڈی سی اسٹوڈیوز کے نئے ڈی سی یونیورس کے تحت پہلی فلم ہے۔ اس فلم میں ڈیوڈ کورینسویٹ نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جبکہ دیگر اداکاروں میں ریچل بروسناہن، نکولس ہولٹ، ایڈی گاتیگی، انتھونی کیریگن، نیتھن فیلیئن، اور ایزابیلہ مرسیڈ شامل ہیں۔ یہ سپرمین فلم فرنچائز کا دوسرا ریبوٹ ہے جو ڈی سی کامکس کے مشہور سپر ہیرو کردار پر مبنی ہے۔ 
’’سپرمین ٹرمپ ‘‘کی ڈجیٹل طور پر ایڈیٹ کی گئی تصویر نے سوشل میڈیا پر تیزی سے مقبولیت حاصل کی اور۱ء۲؍ ملین سے زائد ویوز حاصل کئے۔ کچھ صارفین نے اس پوسٹ کو مزاح یا حمایت کے طور پر لیا جبکہ کچھ نے تنقید بھی کی۔ 
ایک صارف نے لکھا:’’مزید شفافیت کیلئے براہ کرم یہ بتائیں کہ یہ تصویر بنانے کیلئے کس کو ادائیگی کی گئی اور کتنی؟ تاکہ عوام جان سکے کہ ٹیکس دہندگان کا کتنا پیسہ ایک جعلی سپرمین ٹرمپ پوسٹر پر خرچ ہوا۔ ‘‘
ایک اور صارف نے تبصرہ کیا:’’اس ایپ کو کبھی نہیں چھوڑوں گا چاہے اس کا مالک جتنا بھی پاگل ہو جائے۔ ‘‘ کئی صارفین نے ایپسٹین (Epstein) کی تحقیقات کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ آیا یہ تصویر ’’سچ‘‘ اور’’انصاف‘‘جیسے اقدار کی نمائندگی کرتی ہے یا نہیں۔ ایک شخص نے لکھا:’’اگر وہ سچائی اور انصاف پر یقین رکھتے تو ایپسٹین کی فائلیں جاری کی جاتیں اور اس کی فہرست کے افراد جیل میں ہوتے۔ ‘‘ایک اور نے کہا:’’اگر آپ سچ اور انصاف کے حامی ہیں، تو پھر ایپسٹین کی فہرست کہاں ہے؟‘‘یہ مطالبات اس وقت دوبارہ سامنے آئے جب ایپسٹین کیس سے متعلق کچھ نئی اپڈیٹس سامنے آئیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK