• Mon, 03 November, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اترپردیش کیلئے ۴؍ نئی وندے بھارت ٹرینوں کا آغاز ہوگا

Updated: November 02, 2025, 8:10 PM IST | Luckhnow

وزیرِاعظم نریندر مودی ۷؍ نومبر کو تین وندے بھارت ٹرینوں کو روانہ کریں گے۔ ان میں وارانسی-کھجوراہو روٹ کی ٹرین بھی شامل ہے۔ ریلوے کی وزارت نے وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

وزیرِاعظم نریندر مودی ۷؍ نومبر کو تین وندے بھارت ٹرینوں کو روانہ کریں گے۔ ان میں وارانسی-کھجوراہو روٹ کی ٹرین بھی شامل ہے۔ ریلوے کی وزارت نے وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

اس کے علاوہ لکھنؤ وندے بھارت ایکسپریس بھی شروع ہو رہی ہے، جسے ۲۶۵۰۴ /۲۶۵۰۴؍(اپ/ڈاؤن) نمبر دیا گیا ہے۔ تیسری ٹرین ۲۶۴۶۲/۶۱؍ فیروزپور–دہلی وندے بھارت ایکسپریس ہوگی۔ خبروں کے مطابق، وزیرِاعظم نریندر مودی ان ٹرینوں کو وارانسی کے مَڈھوادیہہ اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھا سکتے ہیں۔

یہ پہلا موقع ہوگا جب وزیرِاعظم اپنے پارلیمانی حلقے میں کسی وندے بھارت ٹرین کے افتتاحی پروگرام میں خود موجود ہوں گے۔ وزیرِاعظم مودی وندے بھارت ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائیں گے اطلاعات کے مطابق، وزیرِاعظم نریندر مودی وارانسی–خجوراہو وندے بھارت ایکسپریس کو ۷؍نومبر کی صبح ۷؍ بجے بنارس اسٹیشن سے ہری جھنڈی دکھائیں گے۔

وہ لکھنؤ–سہارنپور وندے بھارت ایکسپریس ۲۶۵۰۴ /۲۶۵۰۴؍ اور فیروزپور–دہلی وندے بھارت ایکسپریس ۲۶۵۰۴ /۲۶۵۰۴؍کو بھی ورچوئلی فلیگ آف کریں گے۔ وارانسی–کھجوراہو وندے بھارت ایکسپریس (۲۶۴۲۲؍) وارانسی کینٹ اسٹیشن سے صبح ۵؍ بج کر ۲۵؍منٹ پر روانہ ہوگی اور وندھیہ چل ریلوے اسٹیشن پر ۶؍ بج کر ۵۵؍ منٹ پر پہنچے گی۔

پھر پریاگ راج چھیوکی اسٹیشن پر۸؍ بجے اس کا قیام ہوگا۔ ۱۰؍ بج کر ۵؍ منٹ پر یہ چترکوٹ دھام پہنچے گی اور ۱۱؍ بج کر ۸؍ منٹ پر باندا ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ دوپہر۱۲؍ بج کر ۸؍ منٹ پر یہ مہوبا اسٹیشن پہنچے گی اور بالآخر ایک بج کر ۱۰؍ منٹ پر کھجوراہو ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔ کھجوراہو–وارانسی وندے بھارت ایکسپریس (۲۶۴۲۱؍) واپسی میں یہ ٹرین مدھیہ پردیش کے کھجوراہو ریلوے اسٹیشن سے دوپہر ۳؍ بجے روانہ ہوگی۔

مہوبا اسٹیشن پر۴:۱۶؍ بجے، باندا ریلوے اسٹیشن پر ۵:۱۳؍ بجے، اور چترکوٹ دھام ریلوے اسٹیشن پر ۶:۱۳؍ بجے پہنچے گی۔ پریاگ راج چھیوکی اسٹیشن پر رات ۸:۲۰؍ بجے، وندھیہ چل ریلوے اسٹیشن پر ۹:۱۰؍ بجے رکے گی، اور آخر میں ۱۱:۰۰؍ بجے وارانسی کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK