• Mon, 13 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں میں معذور افراد کیلئے متعدد جدید سہولیات

Updated: October 13, 2025, 3:19 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

ممبئی سینٹرل - گاندھی نگر وندے بھارت ٹرین میں معذوروں کے چڑھنے اترنے کیلئے ریمپ اور بریل اشارے بھی لگائے گئے ہیں۔

Ramp for disabled people to board the Vande Bharat Express train. Photo: INN
وندے بھارت ایکسپریس ٹرین میں معذوروں کو سوار ہونے کیلئے ریمپ۔ تصویر: آئی این این
انڈین ریلویز نے وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں میں معذور افراد کے لئے جدید ترین سہولیات کی وسیع رینج فراہم کرکے جامع اور قابل رسائی نقل و حمل کو فروغ دینے کی سمت ایک اور اہم اقدام اٹھایا ہے۔ ان سہولیات کا مقصد تمام مسافروں کے لئے محفوظ، باوقار اور آرام دہ سفری تجربے کو یقینی بنانا ہے۔
اس تعلق سے ویسٹرن ریلوے کےچیف پبلک ریلیشن آفیسر ونیت ابھیشیک نے نمائندہ انقلاب کو بتایا کہ ممبئی سینٹرل اور گاندھی نگر کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس معذور مسافروں کے لئے آسان بورڈنگ اور ڈی بورڈنگ کی سہولت کے لئے ایک مثال ہے۔ وہ کچھ اس طرح  ہے کہ وہیل چیئر استعمال کرنے والے مسافروں کے لئے ایک ریمپڈ ڈھانچہ فراہم کیا گیا ہے جس میں معذور مسافروں کو آسانی سے شناخت کیلئے مخصوص دروازوں پر آویزاں کیا گیا ہے۔ وندے بھارت ٹرین خودکار دروازوں سے لیس ہے جو معذور مسافروں کی مدد کے لئے آسانی سے کھلتے اور بند ہوتے ہیں۔ وہیل چیئر استعمال کرنے والے مسافروں کیلئے آسان رسائی اور آرام کو یقینی بنانے کے لئے ایک ہلکی ڈھلان بھی شامل کی گئی ہے۔ اسی طرح ان کی رسائی کو آسان بنانے کے لئے، وہیل چیئر کی آسانی سے نقل و حرکت کو یقینی بناتے ہوئے، نامزد کوچوں میں پورٹیبل ریمپ دستیاب ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آس پاس کی اضافی جگہ کے ساتھ  بیٹھنے کی مخصوص جگہیں بنائی گئی ہیں، جن کی شناخت کوچ کی سائیڈ دیوار پر ’دیویانگجن‘ لوگو سے کی گئی ہے۔ سفر کے دوران مضبوط گرفت اور حفاظت کیلئے ہینڈریل کے ساتھ وہیل چیئر پارکنگ کی جگہیں بھی دستیاب ہیں اور آسانی سے شناخت اور سہولت کے لئے اسٹیکرس اور نمایاں اشارے واضح طور پر نشان زد کئے گئے ہیں۔ چیف پی آر او ونیت نے مزید کہا کہ بصارت سے محروم مسافروں کی مدد کے لئے بریل اشارے سیٹ نمبر، کوچ کے داخلی راستوں اور بیت الخلاء جیسے اہم مقامات پر نصب کئے گئے ہیں، جو آزادانہ نقل و حرکت اور آرام کی سہولت فراہم کرتے ہیں۔ اس طرح کی سہولتیں فراہم کرواکر انڈین ریلوے انتظامیہ  نہ صرف رسائی کو بڑھا رہا ہے بلکہ رکاوٹوں سے پاک، جامع اور سب کے لئے باعزت سفر کے اپنے ویژن کو بھی تقویت دے رہا ہے۔ ممبئی سینٹرل- گاندھی نگر وندے بھارت ایکسپریس ویسٹرن ریلوے کا ایک قابل فخر کامیاب تجربہ بھی ہے اور  یہ قومی ریل نیٹ ورک پر ترقی، اختراع اور شمولیت کی ایک بہترین مثال ہے۔ اس کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ معذور مسافر بھی کسی سہولت سے محروم نہ رہیں ، وہ بھی عام مسافروں کی طرح ہر طرح کی سہولتوں کے حقدار ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK