Inquilab Logo Happiest Places to Work

اپوزیشن کے احتجاج کے بیچ راجیہ سبھا میں وندے ماترم بل پیش

Updated: July 25, 2026, 10:39 AM IST | New Delhi

وزیر مملکت نتیانند رائے نے ہنگامے کے درمیان یہ بل پیش کیا ، بل پرمزید بحث ہونے کا امکان ہے۔

Minister of State for Home Nityanand Rai. Photo: INN
وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے۔ تصویر: آئی این این

پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں ہنگامے کے بیچ ’پریوینشن آف اِنسلٹ ٹو نیشنل آنر (ترمیمی) بل‘ پیش کیا۔ یہ بل قومی وقار سے متعلق موجودہ قانون میں ترمیم کے مقصد سے لایا گیا ہے۔ اس ترمیمی بل کے ذریعے قومی علامتوں، قومی پرچم اور قومی وقار سے متعلق قانونی دفعات میں تبدیلی کی تجویز پیش کی گئی ہے۔مانسون اجلاس کے دوران پیش کئے گئے اس بل پر پارلیمنٹ میں مزید بحث ہونے کا امکان ہے۔ ایوان میں پیش کیے جانے کے بعد اب اس بل کو غور و خوض اور منظوری کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔ مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ قومی وقار سے متعلق قوانین کو وقت کی ضرورت کے مطابق مضبوط اور واضح بنانا ضروری ہے۔ اسی مقصد سے ترمیمی بل راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: خلیل شیخ خود کشی: رویندر دھنگیکر اور ان کی اہلیہ کو ضمانت قبل از گرفتاری

قابل ذکر ہے کہ قومی گیت وندے ماترم کی توہین کرنے یا اس کی گائیکی میں جان بوجھ کر رکاوٹ ڈالنے پر سزا کا التزام کیا گیا ہے۔ نئی دفعات کے مطابق اگر کوئی شخص قصداً وندے ماترم گائے جانے کی توہین کرتا ہے یا اس کی گائیکی میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے تو اسے ۳؍ سال تک کی قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ قومی وقار کی توہین کی روک تھام سے متعلق قانون کے تحت قومی علامتوں اور قومی وقار کا احترام کرنا تمام شہریوں کی ذمہ داری سمجھا گیا ہے۔ اسی کے تحت قومی ترانے اور قومی گیت کے احترام کے حوالے سے بھی قوانین بنائے گئے ہیں جن پر سبھی کو عمل کرنا ضروری ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK