• Wed, 18 February, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ویٹیکن ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل نہیں ہوگا: اعلیٰ سفارت کار، میکسیکو کا بھی انکار

Updated: February 18, 2026, 9:06 PM IST | Vatican City

اعلیٰ سفارتکار کے مطابق ویٹیکن ٹرمپ کے ’’بورڈ آف پیس‘‘ میں شامل نہیں ہوگا، ان کا خیال ہے کہ بین الاقوامی سطح پر تنازعات کو حل کرنے کی ذمہ داری اقوام متحدہ کی ہونی چاہئے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 ویٹیکن کے اعلیٰ سفارتی اہلکار رڈینل پیٹرو پارولن، نے کہا کہ  ویٹیکن امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ’’بورڈ آف پیس‘‘ میں شرکت نہیں کرے گا، جبکہ یہ بھی کہا کہ عالمی تنازعات سے نمٹنے کی ذمہ داری اقوام متحدہ کو سنبھالنی چاہئیں۔ پارولن نے منگل کو کہا کہ’’ ویٹیکن اپنی خاص مقام کی وجہ سے امن بورڈ میں شرکت نہیں کرے گا، جو ظاہر ہے کہ دوسری ریاستوں کی طرح نہیں ہے ۔ایک تشویش یہ ہے کہ بین الاقوامی سطح پر، ان بحرانی صورتحال کو سب سے بڑھ کر اقوام متحدہ (UN) کو سنبھالنا چاہیے۔ یہ ان نکات میں سے ایک ہے جس پر ہم نے اصرار کیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: میکسیکو کا ٹرمپ کے’’بورڈ آف پیس‘‘ کی مکمل رکنیت سے انکار، فلسطین کے حق میں موقف

واضح رہے کہ پوپ لیو، جو پہلے امریکی پوپ ہیں اور ٹرمپ کی بعض پالیسیوں کے ناقد رہے ہیں، کو جنوری میں بورڈ میں شامل ہونے کی دعوت دی گئی تھی۔ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے تحت، جس کی وجہ سے اکتوبر میں ایک نازک جنگ بندی ہوئی تھی، بورڈ کا مقصد غزہ کی عبوری حکمرانی کی نگرانی کرنا تھا۔ اس کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ بورڈ، جس کے وہ خود سربراہ ہوں گے، کو عالمی تنازعات سے نمٹنے کے لیے توسیع دی جائے گی۔جبکہ بورڈ کا پہلا اجلاس جمعرات کو واشنگٹن میں غزہ کی تعمیر نو پر تبادلہ خیال کے لیے ہوگا۔دراصل امن بورڈ یورپ، مشرق وسطیٰ، مشرقی ایشیا اور لاطینی امریکہ میں امریکہ کے مضبوط اتحادیوں پر مشتمل ہے۔ اٹلی اور یورپی یونین نے کہا ہے کہ ان کے نمائندے مبصر کے طور پر شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، کیونکہ وہ بورڈ میں شامل نہیں ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ بیشتر ممالک نے اسے اقوام متحدہ کے متبادل ادارہ قرار دیا ،  ان کا خیال ہے کہ یہ بورڈ اقوام متحدہ کی حیثیت کو کم کردے گا۔ مزید یہ کہ اس بورڈ کی تشکیل میں مالی بے ضابطگیوں کا بھی الزام لگا یا گیا۔اس کے ممبران کی اکثریت امریکہ کے اتحادیوں پر مشتمل ہے، جس اس بورڈ کی غیر جانبداری کو مشکوک بناتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK