وینزویلا میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد۵۰۰۰؍ سے تجاوز کر گئی، جبکہ آئی ایم ایف نے تعمیرِ نو کے لیے۳۴۶؍ ملین ڈالر کی مالی امداد منظور کی`
EPAPER
Updated: July 18, 2026, 9:04 PM IST | crascas
وینزویلا میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد۵۰۰۰؍ سے تجاوز کر گئی، جبکہ آئی ایم ایف نے تعمیرِ نو کے لیے۳۴۶؍ ملین ڈالر کی مالی امداد منظور کی`
وینزویلا کے حکام کے مطابق گزشتہ ماہ آنے والے دو مہلک زلزلوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد۵۰۰۰؍ سے تجاوز کر گئی ہے، ایک بیان میں، قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز نے یہ بھی اعلان کیا کہ ملک نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے تعمیرِ نو کے لیے ۳۴۶؍ ملین ڈالر نکالے ہیں۔ واضح رہے کہ۲۴؍ جون کو،۷؍ اعشاریہ ۲؍ اور۷؍ اعشاریہ ۵؍ کی شدت کے زلزلے ایک منٹ کے اندر اندر آئے، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور پورے محلے ملبے کا ڈھیر بن گئے۔
بعد ازاں قومی اسمبلی کے سربراہ جارج روڈریگیز نے ٹیلیگرام پر پوسٹ کیا کہ اس آفت نےزائد از ۵۰۰۰؍ افراد کی جان لے لی، جن میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ساحلی علاقے میں درج ہوئیں۔ حکام کے مطابق،۱۶۷۴۰؍ افراد زخمی ہوئے، جبکہ پارلیمانی لیڈر نے پہلے کہا تھا کہ زیادہ تر زخمیوں کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اسرائیل کی غزہ میں جنازے پر بمباری، متعدد سوگوار شہید
مزید برآں آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے فنڈز کی فراہمی کی تصدیق کی۔ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں، انہوں نے کہا کہ ادارے نے ’’وینزویلا کو فوری انسانی ضروریات کے لیے فنڈ میں اپنے وسائل تک رسائی میں مددفراہم کی۔‘‘ جارجیوا نے مزید کہا کہ فنڈز ان کے مختص اثاثوں سے نکالے گئے۔جبکہ اس مہلک آفت نے تقریباً۲۰؍ ہزار افراد کو بھرے ہوئے کیمپوں میں دھکیل دیا ہے، جن میں سے بہت سے میں مناسب صفائی کا نظام اور پانی کی فراہمی نہیں ہے، جب کہ ان کے گھر زلزلے میں تباہ ہو گئے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست لا گوئیرا میں، کئی اپارٹمنٹ منہدم ہو گئیں۔
یہ بھی پڑھئے: امریکہ کا مسلسل ۷؍ ویں رات حملہ، ایران کا جوابی وار، خلیج میں کشیدگی عروج پر
دریں اثناءوینزویلا کے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) میں۳؍ اعشاریہ ۵۶۸؍ بلین اسپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آر) ہیں، جن کی مالیت تقریباً۵؍ اعشاریہ ایک بلین ڈالر ہے۔ ان فنڈز تک رسائی اس وقت سے بلاک تھی جب آئی ایم ایف نے نکولس مادورو کو ملک کا جائز صدر تسلیم نہیں کیا تھا۔آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک نے اپریل میں اعلان کیا تھا کہ وہ امریکی حمایت یافتہ فوجی مداخلت کے بعد وینزویلا کے ساتھ تعلقات بحال کریں گے، جس نے جنوری میں مادورو کو معزول کر دیا تھا۔ دونوں اداروں نے۲۰۱۹ء میں اس ملک کے ساتھ تعلقات معطل کر دیے تھے۔