• Sat, 05 September, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

وزارت برائے صحت کی ریاست کے اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹروں پر نظر

Updated: September 05, 2026, 11:36 AM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

اسپتالوں اور ہیلتھ سینٹروں کی کارکردگی کے مطابق انہیں ریٹنگ دی جائے گی ، کوتاہی برتنے والوں پر کارروائی ہوگی۔

Efforts to raise the standard of government hospitals. Picture: INN
سرکاری اسپتال کا معیار بلند کرنے کی کوشش۔ تصویر: آئی این این

مہاراشٹر کے اسپتال  اور ہیلتھ سینٹروں پر محکمۂ صحت کی  نظر ہوگی جو  یہ دیکھے گی کہ وہاں جاری خدمات معیاری ہیں یا نہیں۔ ساتھ انہیںاسٹار ریٹنگ بھی دی جائے گی۔اتنا ہی نہیں جن اسپتالوں یا ہیلتھ سینٹر یا آؤٹ سورس کی گئی خدمات میں کسی بھی قسم کی بے ضابطگی، بدعنوانی یا معیار میں کمی پائی گئی تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یہ  اطلاع وزیر صحت اور خاندانی بہبود پرکاش آبٹکرنے محکمہ صحت کے حکام کو ایک میٹنگ کے دوران دی۔

یہ بھی پڑھئے: ۲۹؍ ستمبر کو ممبئی میں بے روزگار نوجوانوں کیلئے روزگار میلوں کا انعقاد

میٹنگ کی اہم تفصیلات اور ہدایات

آؤٹ سورس سروس کا جائزہ: ممبئی میں منعقدہ جائزہ میٹنگ کے دوران اسپتالوں میں میکانیکل لانڈری، لیباریٹری( ایچ ایل ایل ) ٹیسٹ، ایکس رے، سی ٹی اسکین، ایم آر آئی، ڈائی لیسس، صفائی اور آلات کی دیکھ بھال جیسی تمام آؤٹ سورسڈ خدمات کا جائزہ لیا گیا۔

 باقاعدہ معائنہ: وزیر صحت نے تمام ڈسٹرکٹ سرجن اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایت دی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ان سہولیات کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور معیار کی تفصیلی رپورٹ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھئے: جین مذہب کے تہوار پر گوشت اور مچھلی کی دکانیں ۸ ؍دن بند رکھنے کے مطالبے پر تنازع

اسٹار ریٹنگ اور نئے اقدامات

 اسٹار ریٹنگ سسٹم کے تحت اسپتالوں کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی دستیابی، ادویات کی فراہمی، صفائی ستھرائی، او پی ڈی و آئی پی ڈی سروسز، سرجریز کی تعداد اور مریضوں کے فیڈ بیک کی بنیاد پر ریٹنگ دی جائے گی۔

 مہیلا بچت گٹ: تمام سرکاری اسپتالوں میں خواتین کے گروپ ( مہیلا بچت گٹ)کے ذریعے غذائیت سے بھرپور اور صحتمند کھانا فراہم کرنے کیلئے مقامی ایم ایل اے کی قیادت میں ہیلتھ کمیٹی کی میٹنگ منعقد کرنے اور رپورٹ تیار کرنے کے احکامات دیئےگئے ہیں۔

 صحت کے۳؍ اہم منصوبے: وزیراعلیٰ دیویندر فرنویس کی جانب سے شروع کئے گئے  ۳؍اہم اقدامات:انٹیگریٹیڈ ہیلتھ ڈیش بورڈ، انٹیگریٹیڈ ہیلتھ فیسالٹی سینٹر، اور اسٹار ریٹنگ سسٹم کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے پر زور دیا گیا۔

 جَن آروگیہ کمیٹی: نومبر میں منعقد ہونے والے ریاستی سطح کے اجلاس سے قبل تمام اضلاع میں’ جَن آروگیہ کمیٹیوں‘کو فعال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK