• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اقوام متحدہ: وینزویلا میں صدر مخالف مظاہرین پر حددرجہ طاقت کے استعمال پر تشویش

Updated: August 13, 2024, 10:35 PM IST | Berlin

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے وینزویلا کے صدر کے انتخاب کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کی بیجا گرفتاریوں اور طاقت کے بے جا استعمال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، ساتھ ہی حراست میں لئے گئے افراد کو انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

united nation. Photo: INN
اقوام متحدہ کا اندرونی منظر۔ تصویر : آئی این این

اقوام متحدہ کی حقوق کے سربراہ نے وینزویلاکے متنازع صدارتی انتخاب کے بعد احتجاج کو دبانے کیلئے  پولیس و حفاظتی اہلکاروں کے ذریعے ضرورت سے زیادہ طاقت کےاستعمال ، اور اندھادھند گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔صدر نکولس مدورو کی وفادار پولیس نے ۲۸؍ جولائی کے صدا رتی انتخاب میں ان کی فتح کے دعوے جبکہ اس بات کے واضح ثبوت موجود تھے کہ نکولس دو کے مقابلے ایک سے یہ انتخاب ہار چکے ہیں، کے بعد احتجاج کر رہے ۲۰۰۰؍ مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھئے: ’’ماتوشری کے باہر ہنگامہ کرنے والے وزیر اعلیٰ کے لوگ تھے‘‘

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کےہائی کمشنر وولکر ٹرک نے ایک بیان میں کہا کہ ’’ یہ بات تشویشناک ہے کہ عوام کو دہشتگردی کے الزام یا نفرت پھیلانے کے الزام کے تحت گرفتا ر کیا جا رہا ہے۔جبکہ پر امن احتجاج اور آزادی اظہار رائے کے خلاف کبھی بھی فوجداری دفعات کا استعمال نہیں کرنا چاہئے۔ ‘‘اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کے دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ عوام پر لگائے گئے معاملات فرضی ہیں، محروسین کو اپنے اہل خانہ کو مطلع کرنے کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہی وہ اپنا وکیل منتخب کرپا رہے ہیں،جبکہ گمشدگی کے کئی معاملات درج کئے گئے ہیں۔

ٹرک نے مطالبہ کیا کہــ’’ جنہیں بھی جبری حراست میں رکھا گیا ہےانہیں فوری طور پر رہا کیا جائے ،اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حراست میں لئے گئے تمام افراد کے ساتھ انصاف ہوگا۔ساتھ ہی قانون کی پاسداری کرنے والی ایجنسی کے ذریعے غیر متوازن طاقت کا استعمال، اور حکومت کے حمایتیوں کے ذریعے مظاہرین پر حملے جیسے واقعات دہرائے نہیں جا نے چاہئے۔‘‘انہوں نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی اہلکاروں اورسرکاری عمارتوں پرحملے بھی ناقابل قبول ہیں۔تشدد کسی بھی سوال کا جواب نہیں ہو سکتا۔اس کے علاوہ بین الاقوامی عدالت انصاف کے وکیل نے کہا کہ وہ ونزویلا کے حالات کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK