Inquilab Logo

معروف ہندوستانی صحافی ظفر آغا کا ۷۰؍ سال کی عمر میں انتقال

Updated: March 22, 2024, 2:48 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

صحافتی میدان میں کم و بیش ۵۰؍ سال سے فعال صحافی ظفر آغا کا آج ۷۰؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ قومی آواز کے ایڈیٹر اِن چیف اور نیشنل ہیرالڈ کے سابق ایڈیٹر تھے۔ انہوں نے روزنامہ انقلاب کو بھی اپنی خدمات فراہم کی تھیں۔

Veteran Journalist Zafar Agha . Photo: INN
معروف ہندوستانی صحافی ظفر آغا ۔ تصویر : آئی این این

صحافت کے میدان میں کم و بیش ۵؍ دہائیوں سے فعال تجربہ کار صحافی، قومی آواز کے ایڈیٹر اِن چیف اور نیشنل ہیرالڈ کے سابق ایڈیٹر ظفر آغا آج (۲۲؍ مارچ) ۷۰؍ برس کی عمر میں کر گئے۔ انہوں نے اپنے صحافتی سفر کا آغاز ۱۹۷۹ء میں ’’لنک میگزین‘‘ سے کیا تھا۔ اپنے شاندار صحافتی کریئر کے دوران انہوں نے پیٹریاٹ، بزنس اینڈ پولیٹیکل آبزرور، اور انڈیا ٹوڈے جیسے اداروں کے مباحثوں میں بطور سیاسی ایڈیٹر حصہ لیا تھا۔

انہوں نے ای ٹی وی، روزنامہ انقلاب اور نیشنل ہیرالڈ گروپ میں بھی نمایاں خدمات انجام دیں۔ انہوں نے قومی آواز کے ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں اور بالآخر نیشنل ہیرالڈ کے ایڈیٹر اِن چیف کے عہدے پر فائز ہوئے۔انہوں نے بطور ممبر اور بعد میں ۲۰۱۷ء تک قومی کمیشن برائے اقلیتی تعلیمی اداروں کے باضابطہ چیئرمین کے طور پر بھی اہم کردار ادا کیا۔
ظفر آغا ۱۹۵۴ء میں الہ آباد، یوپی میں پیدا ہوئے تھے اور یادگار حسینی انٹر کالج اور الہ آباد یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی تھی۔ وہ انگلش لٹریچر کے طالب علم تھے۔ وہ اپنی پوری زندگی بائیں محاذ اور جمہوری نظریات کے حامی رہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK