مظاہروں کے دوران پتھراؤ اور پیٹرول بم سے حملے کئے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور صحافی سمیت ۱۹؍ افراد زخمی ہوگئے۔
EPAPER
Updated: September 30, 2025, 10:38 AM IST | Agency | Lima
مظاہروں کے دوران پتھراؤ اور پیٹرول بم سے حملے کئے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور صحافی سمیت ۱۹؍ افراد زخمی ہوگئے۔
پیرو کے دارالحکومت لیما میں حکومت مخالف جین زی کے مظاہرے شدت اختیار کرگئے۔اس دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم ہوا ہے۔ واضح رہےکہ پیرو کی نوجوان نسل صدر ڈینا بولوارٹے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہی ہے اور کانگریس کیخلاف احتجاجی مارچ کر رہی ہے۔ مظاہروں کے دوران پتھراؤ اور پیٹرول بم سے حملے کئے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار اور صحافی سمیت۱۹؍ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جوابی کارروائی میں آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا ہے۔
یاد رہے کہ پیرو میں جین زی کی جانب سے۲۰؍ ستمبر سے بدعنوانی، بڑھتے جرائم اور پنشن کے نئے قانون کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کے تحت مسلسل مظاہرے کئے جارہے ہیں ۔ فی الحال مظاہرے رکنے کی امید کم ہے۔ یا درہے کہ گزشتہ دنوں نیپال میں بھی جین زی کے پرتشدد مظاہرے ہوئے تھےجس کے نتیجے میںوہاں کے وزیر اعظم کو استعفیٰ دینا پڑا تھا۔