Inquilab Logo

سینٹرل ریلوے میں ویسٹا ڈوم کوچ مسافروں کی اولین پسند

Updated: March 05, 2024, 9:31 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

ویسٹا ڈوم کوچ مسافروں کی اولین پسند بن چکی ہے۔ سینٹرل ریلوے میں ممبئی پونے اور دیگر روٹ پرچلائی جانے والی جن ٹرینوں میں اسے جوڑا گیا ہے، اسےمسافر بہت پسند کررہے ہیں اور وقت سے پہلے ہی اس کی بکنگ فل ہوجاتی ہے۔

Due to the large windows in the Vestadom coach, passengers have a clear view of the beauty of the outdoors. Photo: INN
ویسٹاڈوم کوچ میں بڑی کھڑکیوں کی وجہ سے مسافروں کو باہر کی خوبصورتی واضح نظر آتی ہے۔ تصویر : آئی این این

ویسٹا ڈوم کوچ مسافروں کی اولین پسند بن چکی ہے۔ سینٹرل ریلوے میںممبئی پونے اور دیگر روٹ پرچلائی جانےوالی جن ٹرینوں میں اسے جوڑا گیا ہے، اسے مسافر بہت پسند کررہے ہیں اور وقت سے پہلے ہی اس کی بکنگ فل ہوجاتی ہے۔ اس کا اندازہ اس سے کیا جاسکتا ہےکہ رواں مالی سال میں محض ۱۱؍ماہ میں ایک لاکھ ۴۷؍ہزار ۴۲۹؍ مسافروں نے سفر کیا۔ اس سے ریلوے کو۲۱؍ کروڑ ۹۵؍لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔ 
ویسٹا ڈوم کوچ میںلگائی گئیں بڑی بڑی کھڑکیوںاورڈبے کی خاص انداز میں بناوٹ سے مسافر اند ر بیٹھ کرباہرکا نظارہ کرتے ہیں اور سیلفی لیتے ہیں۔ ممبئی گوا روٹ پرگھاٹیوں، ندیوں اورجھرنوں کا خوبصورت نظارہ ہو یا ممبئی پونے روٹ پر پچھمی گھاٹ کا خوبصورت منظر، مسافر خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔ 
اپریل سے اب تک یعنی فروری کے اخیر تک ۱۱؍ماہ میںایک لاکھ ۴۷؍ہزار ۴۲۹؍ مسافروں نے سفر کیا اوران سے ریلوے کو۲۱؍ کروڑ  ۹۵؍لاکھ روپے کی آمدنی ہوئی۔ جن ٹرینوں  میں ویسٹا ڈوم کوچ جوڑے گئے ہیں ان میں ۱۱۰۰۷؍ اور ۱۱۰۰۸؍ ممبئی پونے ڈیکن کوئن ایکسپریس ۹۹ء۵۰؍ فیصد فل رہی ، ۱۲۱۲۵؍ اور ۱۲۱۲۶؍ممبئی پونے پرگتی ایکسپریس ۹۹ء۱۷؍ فیصد فل رہی، ۱۲۰۵۱؍ اور ۱۲۰۵۲؍ سی ایس ایم ٹی مڈگاؤں اور مڈگاؤں سی ایس ایم ٹی جن شتابدی ایکسپریس ۹۷ء۱۳؍ فیصد فل رہی، ۱۲۱۲۳؍ ۱۲۱۲۴ممبئی پونے ڈیکن کوئن ایکسپریس ۹۴ء۸؍ فیصد فل رہی ۲۲۱۱۹؍ ۲۲۱۲۰؍ممبئی کرملی ممبئی تیجس ایکسپریس ۹۱ء۲؍ فیصد فل رہی اور۱۲۰۲۵؍ اور ۱۲۰۲۶؍پونے سکندرآباد شتابدی ایکسپریس ۷۶ء۷۸؍ فیصد فل رہی۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مسافروں میں ویسٹاڈوم کوچ کس قدر مقبول ہیں۔۲۶؍جون سے ڈیکن کوئن ایکسپریس میںویسٹا ڈوم کوچ کی شروعات کی گئی تھی اس کے بعد سے مسافروں کی پسند کودیکھتے دیگر ٹرینوں میںلگایا گیا اوراس کا اچھا نتیجہ کمائی اور مسافروں کی پسند ،دونوں اعتبار سے کارآمد رہا۔
 ویسٹا ڈوم کوچ کی چند خوبیوں میں شیشے کی چھت کےعلاوہ چوڑی کھڑکیوں کے شیشے ، ایل ای ڈی لائٹس، گھومنے والی سیٹیں،پُش بیک کرسیاں، خود کار سلائڈنگ والے دروازے، معذوروںکےلئے چوڑے سائڈ سلائڈنگ دروازے، سرامک ٹائل فرش ،بیت الخلاء اور خوبصورت گیلری، اس کی جھلکیاں ہیں، اسے مسافر بہت پسند کرتے ہیں۔ یہ تفصیلات سینٹرل ریلوےکے چیف پی آر او ڈاکٹر سوپنل نیلا نے نمائندۂ انقلاب کو بتائیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK