Inquilab Logo

چین کی ویوو کے ساتھ امتیازی سلوک نہ کرنے کی اپیل

Updated: December 26, 2023, 12:05 PM IST | Agency | New Delhi

ہندوستان میں منی لانڈرنگ کیس کا سامنا کرنے والی چینی موبائل کمپنی ویوو کے معاملے میں چین نے ہندوستان سے امتیازی سلوک نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

Viveco branches in India are under the brunt of ED. Photo: INN
ہندوستان میں ویووکی شاخیںای ڈی کی زد پر ہیں۔ تصویر : آئی این این

ہندوستان میں منی لانڈرنگ کیس کا سامنا کرنے والی چینی موبائل کمپنی ویوو کے معاملے میں چین نے ہندوستان سے امتیازی سلوک نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ چین نے ویوو کے ۲؍ اہلکاروں کو قونصلر تحفظ اور قانونی مدد فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ ہم اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ چینی حکومت اپنی کمپنیوں کے تمام قانونی مفادات کا تحفظ کرے گی۔ حال ہی میں ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ( ای ڈی) نے ویوو انڈیا کے عبوری سی ای او ہانگ زوکوان، ویوو کے چیف فنانشل آفیسر (سی ایف او) ہریندر دہیا اور کنسلٹنٹ ہیمنت منجال کو گرفتار کیا تھا۔ تینوں کو منی لانڈرنگ کی روک تھام کے قانون (پی ایم ایل اے)کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔ اکتوبر کے شروع میں ای ڈی نے چینی شہری گوانگ وین کیانگ عرف اینڈریو کوانگ، لاوا انٹرنیشنل کے ایم ڈی ہری اوم رائے کے علاوہ چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ راجن ملک اور نتن گرگ کو منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ یعنی کل۷؍ لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔تقریباً ایک سال قبل، ایجنسی نے ویوو موبائلز اور اس کی۲۳؍ ایسوسی ایٹ کمپنیوں کے خلاف ملک بھر میں ۴۸؍ مقامات پر چھاپہ ماری کی تھی۔ ای ڈی کے الزامات کے مطابق چین کو غیر قانونی طریقے سے رقوم کی منتقلی کے مقصد سے ہندوستان میں ۱۹؍ کمپنیاں بنائی گئی تھیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK