شام-روس تجارتی اور اقتصادی تعلقات پر بات چیت، دیگر موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال۔
EPAPER
Updated: July 26, 2024, 11:46 AM IST | Agency | Moscow
شام-روس تجارتی اور اقتصادی تعلقات پر بات چیت، دیگر موضوعات پر بھی تبادلۂ خیال۔
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے دارالحکومت ماسکو میں شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی ہے۔ یاد رہےکہ روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے شامی ہم منصب بشارالاسدکی یہ ملاقات انتہائی اہم ہےلیکن اس ملاقات کی تفصیل عام نہیں کی گئی ہے۔ اس ملاقات سے قبل ولادیمیر پوتن اور بشار الاسد کی ملاقات پچھلے سال مارچ میں شام میں جاری خانہ جنگی کے۱۲؍ سال مکمل ہونے کے موقع پر ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھئے: ’’مسلمانوں کی ایک ہی مانگ، وکھرولی میں ہو قبرستان ‘‘
جمعرات کو روس صدارتی پیلس کریملن کے جاری کردہ بیان کے مطابق بدھ کی رات پوتن اور اسد نے کریملن پیلس میں ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات سے متعلق پوتن نے کہا ہے کہ اسد سے ہماری ملاقات طویل عرصے کے بعد ہوئی ہےلہٰذا ایسے بہت سے موضوعات ہیں جن پر بات چیت کرنا ضروری ہے۔ شام-روس تجارتی اور اقتصادی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ اس دوران متعدد موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔