Inquilab Logo

روس میں صدارتی الیکشن کیلئے ووٹنگ، پوتن کا جیتنا طے

Updated: March 16, 2024, 10:58 AM IST | Agency | Moscow

ووٹنگ ۳؍ دن جاری رہےگی،اتوار کو ۸؍ بجے کے بعد نتائج کا اعلان، کیرالا میں بھی ووٹ ڈالے گئے۔

Vladimir Putin. Photo: INN
ولادیمیر پوتن۔ تصویر : آئی این این

روس میں جمعہ کو صدارتی الیکشن کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب صدارتی الیکشن ۳؍دنوں پر محیط ہے۔ اتوار کی شام ۸؍ بجے پولنگ مکمل ہونے کےبعد جلد ہی نتائج کا اعلان کیا جاسکتاہے۔ جیتنے کیلئے کسی بھی امیدوار کیلئے ۵۰؍ فیصد سے زائد ووٹ لینا ضروری ہے۔ پوتن کا جتینا اور ۵؍ ویں بار ملک کا صدر بننا یقینی ہے کیوں کہ ان کے مد مقابل کوئی اہم امیدوار نہیں ہے۔ 
روس نے ووٹنگ  کیلئے ۹۰؍ ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن قائم کئے ہیں جو  ۱۵؍ مارچ سے ۱۷؍ مارچ تک  صبح ۸؍ بجے سے شام ۸؍ بجے تک کام کریں گے۔ متعدد ٹائم زونز کااحاطہ کرنے والے روس کے مختلف علاقوں  میں جمعہ کو ووٹنگ کا آغاز مشرق بعید کے علاقے  کامچٹکا اور چوکوٹکا سے ووٹنگ شروع ہوئی۔ روس کے مغربی کنارے پر واقع کیلینن گراڈ میں پولنگ اسٹیشن ووٹنگ شروع کرنے والے  آخری  مرکزہوں گے۔
روس میں صدارتی الیکشن کیلئے جمعرات کو کیرالا میں بھی ووٹ ڈالے گئے۔یہاں تقریباً۶۰؍ روسی شہریوں نے جو یا تو کیرالا میں سکونت پزیر ہیں یا پھر سیاحت کیلئے آئے ہوئے ہیں، روسی  سفارتخانہ ’رشین ہاؤس‘ میں  قائم کئے گئے خصوصی بوتھ میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹ ڈالنے کیلئے زیادہ تر روسی ووٹر ایرناکولم، ورکالا اور کووالم سے آئے۔   واضح رہے کہ روس میں ۸؍ واں صدارتی الیکشن  ۱۵؍ سے۱۷؍مارچ کو منعقد ہورہاہے۔ کیرالا کے علاوہ دہلی ، ممبئی، چنئی، کولکاتا، گوا اور کودم کولم جیسے شہروں میں مقیم روسی شہریوں کیلئے بھی ووٹنگ کا نظم کیاگیاتھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK