Inquilab Logo Happiest Places to Work

امریکی ٹیرف کے سبب والمارٹ اور امیزون نے ہندوستانی آرڈر روک دیا

Updated: August 08, 2025, 7:17 PM IST | New Delhi

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹیرف کا مسئلہ حل ہونے تک ہندوستان کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے ہندوستانی اشیاء پر۵۰؍ فیصد ٹیرف لگا دیا ہے۔

Tariff War.Photo:INN
ٹیرف جنگ۔ تصویر:آئی این این

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستانی اشیاء پر۵۰؍ فیصد ٹیرف لگانے کے بعد والمارٹ، امیزون، ٹارگٹ اور گیپ سمیت بڑے امریکی خردہ فروشوں نے ہندوستان سے آرڈر روک  دیئے ہیں۔ ذرائع نے یہ معلومات دی ہے۔ تاہم ان کمپنیوں کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹیرف کا مسئلہ حل ہونے تک ہندوستان کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ ٹرمپ نے ہندوستانی اشیاء پر۵۰؍ فیصد ٹیرف لگا دیا ہے۔
ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے، `این ڈی ٹی وی پروفٹ  نے اطلاع دی کہ برآمد کنندگان کو مبینہ طور پر امریکی خریداروں کی جانب سے ایک ای میل اور خط موصول ہوا ہے۔ ان میں انہیں ملبوسات اور ٹیکسٹائل کی ترسیل کو اگلے نوٹس تک روکنے کو کہا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی پروفٹ کے مطابق یہ خریدار بڑھے ہوئے اخراجات کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں ہیں۔ اس کے بجائے وہ ہندوستانی برآمد کنندگان پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ مالی بوجھ خود برداشت کریں۔
 ذرائع نے بتایا کہ امریکی خریدار چاہتے ہیں کہ ہندوستانی برآمد کنندگان ٹیرف کی لاگت خود برداشت کریں۔۵۰؍ فیصد ٹیرف سے لاگت میں۳۰؍ سے ۳۵؍ فیصد اضافہ متوقع ہے۔ اس سے امریکہ کو آرڈرس میں۴۰؍ سے۵۰؍ فیصد تک کمی واقع ہو سکتی ہے۔ اس سے ہندوستان کو تقریباً۴۔۵؍ بلین ڈالرس کا نقصان ہو سکتا ہے۔ بڑے برآمد کنندگان جیسے ویلسپن لیونگ، گوکلداس ایکسپورٹ، انڈو کاؤنٹ اور ٹرائیڈنٹ اپنی فروخت کا تقریباً۴۰؍ سے۷۰؍ فیصد امریکہ میں فروخت کرتے ہیں۔
یہ شعبہ اب اپنے کاروبار کا ایک بڑا حصہ بنگلہ دیش اور ویتنام جیسے حریفوں کے ہاتھوں گنوانے سے پریشان ہے۔ ان ممالک میں تقریباً۲۰؍ فیصد ٹیرف نسبتاً کم ہیں۔ امریکہ ملبوسات اور ٹیکسٹائل کی کھیپ کی برآمدات کے لیے ہندوستان کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ یہ مارچ۲۰۲۵ ءکو ختم ہونے والے مالی سال میں کل برآمدات کا۲۸؍ فیصد ہے، جس کی مالیت۳۶ء۶۱؍ بلین ڈالر ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK