Inquilab Logo

عمرہ کیلئے عمان سے پیدل سفر کرکے مکہ مکرمہ پہنچنے والے سیاح کا پرتپاک استقبال

Updated: March 22, 2024, 5:23 PM IST | Makkah

عبداللہ الکثیری نے۲۵۰۰؍کلومیٹر کا اپنا پیدل سفر صلالہ سے شروع کیا اور یمن سے ہوکر ودیعہ چوکی کے ذریعے سعودی عرب میں د اخل ہوئے۔

Abdullah Al-Kathiri was welcomed on his arrival in Saudi Arabia. Photo: INN
عبداللہ الکثیری کا سعودی عرب پہنچنے پر استقبال کیا گیا۔ تصویر: آئی این این

سلطنت عمان سے طویل مسافت طے کرکے مکہ مکرمہ پیدل پہنچنے والے سیاح عبداللہ الکثیری کا سعودی عرب پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق۲۵۰۰؍ کلومیٹر پیدل سفر کرنے والے سیاح کا کہنا تھا کہ’ ’مقدس سرزمین پر پہنچ کر سفر کی ساری تھکان دور ہوگئی ہے۔ ‘‘ عمانی سیاح کا کہنا تھا کہ انہوں نے قافلوں کے ہمراہ طویل سفر کرنے والے اپنے آبا و اجداد کی روایت اور نوجوانوں کو ورزش کی جانب راغب کرنے کے لئے طویل سفر پیدل طے کیا۔ 
عبداللہ الکثیری نے یہ بھی کہا کہ صحت کے لئے روزانہ۵؍ سے۷؍کلومیٹر چلنا مفید ہوتا ہے، انسان کا پرعزم ہو تو وہ ناممکن کو بھی ممکن بنا دیتا ہے۔ عمانی سیاح نے بتایا کہ انہوں نے ’’اپنے سفر کا آغاز صلالہ میں سلطان قابوس کلچر اینڈ انٹرٹینمنٹ سینٹر سے کیا، بعد ازاں وہ یمن سے ہوتے ہوئے ودیعہ چوکی کے ذریعے سعودیہ عرب میں داخل ہوئے۔ ‘‘ عبداللہ الکثیری کے مطابق سعودیہ عرب کے صحرائی علاقوں میں موسم تبدیل ہونے کے باعث انہیں پیدل سفر میں دشواری ہوئی، تاہم موسم کے علاوہ کوئی خطرہ پیش نہیں آیا۔ عبداللہ الکثیری نے یہ بھی بتایا کہ اب وہ عمان واپسی کیلئے پیدل سفر نہیں کریں گے بلکہ ہوائی جہاز سے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ’’مملکت میں داخل ہونے سے حجاز پہنچنے تک روڈ سیفٹی کی اسپیشل فورسیز ہمراہ رہیں۔ ‘‘ عبداللہ جن مقامات سے گزرے وہاں  کے مقامی لوگوں  نے ان کا استقبال کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK