Inquilab Logo Happiest Places to Work

گرنا ڈیم میں ۲۰؍ دنوں میں ذخیرۂ آب میں ۵۰؍ فیصد اضافہ

Updated: July 14, 2025, 11:46 AM IST | Sharjeel Qureshi | Chalisgaon

گرنا پاٹ بندھارے محکمہ جلگاؤں- چالیس گاؤں‘ کے مطابق گرنا ڈیم پہلی بار۱۹۷۳ء میں صد فیصد بھرا تھا، گزشتہ ۵۵؍ سال میںیہ ۱۴؍ بارصد فیصد بھرچکا ہے۔

The water level of the Garna Dam has increased rapidly in the past few days and is now 50 percent full. Photo: INN
گرنا ڈیم کی سطح آب میں پچھلے دنوں تیزی اضافہ ہوا اور اب یہ ۵۰؍فیصد تک بھرچکا ہے۔ تصویر: آئی این این

گرنا ڈیم کے کیچمنٹ ایریا میں ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے گرنا ڈیم کی سطح آب ۲۰؍ دنوں کے وقفے میں۵۰؍ فیصد تک پہنچ گئی  ہے۔ اس اطمینان بخش اضافے کی  وجہ سے  امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ نصف جلگائوں ضلع کو آئندہ برس پینے کے پانی کا مسئلہ پیدا نہیں ہوگا۔ قابل ذکر ہے کہ ۲۰؍ جون کو گرنا ڈیم کی سطح آب ۲۰؍ فیصد تھی ۔اس کے بعد سے اب تک ۲۰؍ دنوں کے وقفے میں گرنا ڈیم کی سطح ۳۰؍ فیصدتک بڑھ گئی ۔ ڈیم میں پانی کی آمد کو دیکھتے ہوئے امسال بھی گرنا ڈیم صدفیصد بھرنے کا قوی امکان ہے۔
خیال رہے کہ ان دنوں جلگائوں ضلع میںموسلادھار بارش نہیں ہورہی ہے ۔جس کی وجہ سےکسانوں کے ساتھ ساتھ  عام شہری  بھی  پینے اور کاشتکاری کیلئےدرکار پانی کےمتعلق بے چین تھے۔ مگرڈیم میں قابل اطمینان ذخیرہ ہونے سے بڑی راحت ملی ہے۔گرنا ڈیم سے نصف جلگائوں ضلع کو کھیتی اور پینے کیلئے پانی فراہم کیا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ مالیگائوں شہر اور ناندگائوں کو بھی پینے کا پانی سپلائی کیا جاتا ہے ۔ناسک ضلع میں بارش کی وجہ سے تھینگوڈاڈیم اوور فلو ہوگیا اور اس سے۸۷۱؍ کیوسک پانی گرنا ندی کے ذریعہ ڈیم میں چھوڑنا شروع گیا۔ اس کے بعدچنکاپور، پندانہ، اور ہرن باڑی ڈیموں بھی سے پانی کااخراج ہوا ہے، اور گرنا ڈیم میں ذخیرہ آب  بڑھنے لگا۔
گرنا پاٹھ بندھارے محکمہ جلگائوں اور چالیس گائوں سے ملی اطلاع کے مطابق فی الحال تھینگوڈا ڈیم سے۱۶۰۱؍ کیوسک، چنکاپور سے۴۸۶ ؍کیوسک اور ہرن باڑی سے۳۶۰؍ کیوسک پانی چھوڑا جا رہا ہے، جو کہ کل۲۴۹۷؍ کیوسک ہے ۔جس سے آئندہ چند روز میں گرنا ڈیم کی سطح آب بڑھ جائے گی ۔لہٰذا اگر جولائی کے آخر تک پانی کی آمد کا سلسلہ جاری رہا تو گرنا ڈیم کے۱۰۰؍ فیصد بھر جانے کا امکان ہے۔  
گرنا ڈیم، جو جلگاؤں ضلع کے نصف حصے کے لئے  ایک ’وردان‘ ثابت ہورہا ہے، میں۱۲۷؍ واٹر سپلائی اسکیمیں ہیں اور اس سے ۵۰؍ ہزار ہیکٹر سے زیادہ آبپاشی کے رقبے کو فائدہ پہنچا ہے۔ جون  میں پہلی بار گرنا ڈیم میں پانی آرہا ہے۔
گرنا ڈیم پہلی بار۱۹۷۳ء میں صدفیصد بھرا گیا تھا، گزشتہ ۵۵؍  سال میں۱۴؍ بارصدفیصد بھرا جا چکا ہے۔ دو سال قبل شدید خشک سالی کے باعث ڈیم میں پانی کی سطح صرف۵۷؍ فیصد تھی لیکن گزشتہ سال ڈیم سو فیصد بھر گیا تھا۔ اس سال بھی ڈیم اوور فلو ہونے کی امید ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK