Inquilab Logo Happiest Places to Work

ممبئی کے کئی علاقوں میں آج سے ۱۸؍ گھنٹے پانی سپلائی بند

Updated: April 22, 2026, 8:56 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai

اے، بی، سی، ای اور ایف سائوتھ وارڈ سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔ جے جے، نائر، کے ای ایم، ٹاٹا اور واڈیا اسپتالوں میں بھی کم پانی پہنچے گا۔

Due To The Water Supply Being Cut Off, Some Areas May Have To Buy Water To Drink.Photo: INN
پانی سپلائی بند ہونے سےکچھ علاقوںمیں خرید کر پانی پینا پڑ سکتا ہے۔ تصویر:آئی این این
 پانی سپلائی کے نظام کو مزید منظم اور بہتر بنانے کیلئے جنوبی اور مرکزی ممبئی میں بی ایم سی بھنڈارواڑہ ریزرور سے آنے والی پائپ لائن پر سیوڑی میں ۲؍ مقامات پر مخصوص قسم کے والو نصب کرنے جارہی ہے جس کی وجہ سے بدھ سے جنوبی اور مرکزی ممبئی کے کئی علاقوں میں ۱۸؍ گھنٹے پانی سپلائی بند رہے گی تو کئی علاقوں میں کم پانی سپلائی ہوگا۔ پائپ لائن کے اسی طرح کے کام کی وجہ سے نوی ممبئی کے کئی علاقوں میں بھی بدھ کو ایک دن کیلئے پانی سپلائی معطل رہے گی۔اس کام کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں اے، بی، سی، ای اور ایف سائوتھ وارڈ شامل ہیں۔ جن میں سی ایس ایم ٹی، کرافورڈ مارکیٹ، مسجد بندر، محمد علی روڈ، بھنڈی بازار، ڈونگری، بائیکلہ، لال باغ، چرچ گیٹ، گرانٹ روڈ، ناگپاڑہ، آگری پاڑہ، سات راستہ، مدنپورہ، نوولٹی سنیما کے پاس کا علاقہ، لیمنگٹن روڈ، تاڑدیو، تلسی واڑی، ریس کورس اور دیگر علاقے شامل ہیں۔ 
عام طور پر پانی کٹوتی کے وقت اسپتالوں کو مستثنیٰ رکھنے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن اس مرتبہ اسپتالوں میں بھی پانی کی سپلائی متاثر رہے گی اور انہیں کم دبائو سے پانی موصول ہوگا۔ جو اسپتال متاثر ہوں گے ان میں جے جے، نائر، کستوربا، ٹاٹا، کے ای ایم اور واڈیا اسپتال شامل ہیں۔ تاہم بی ایم سی افسران کا کہنا ہے کہ مستقبل میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اس عارضی پریشانی کو برداشت کرنا ضروری ہے۔شہری انتظامیہ نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ پانی سپلائی بحال ہونے کے بعد بھی آئندہ ۴؍ سے ۵؍ روز تک پانی کو اُبال اور چھان کر یا پھر فلٹر کرکے استعمال کریں۔
واضح رہے کہ مئی کی شدید گرمی اور مانسون سے قبل مختلف مقامات کی میونسپل کارپوریشن پانی سپلائی کو بہتر بنانے کیلئے پائپ لائن کی دیکھ ریکھ اور مرمت یا والو تبدیل کرنے جیسے کام انجام دے رہی ہیں جس کی وجہ سے وقفہ وقفہ سے عوام کو پانی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس مرتبہ برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) اور نوی ممبئی میونسپل کارپوریشن (این ایم ایم سی) پائپ لائن کی دیکھ ریکھ اور والو تبدیل کررہے ہیں۔ جس کے تحت ممبئی کے سیوڑی علاقے میں واقع ۱۵۰۰؍ ملی میٹر قطر کی پائپ لائن میں ۲؍ مقامات پر بی ایم سی ’بٹرفلائی والو‘ نصب کرنے والی ہے۔ یہ والو اس پائپ لائن میں نصب کئے جائیں گے جو بھنڈارواڑہ ریزرور سے جڑے ہوئے ہیں۔ والو نصب کرنے کا کام بدھ، ۲۲؍ اپریل کو صبح ۱۰؍ بجے شروع کیا جائے گا اور ۱۸؍ گھنٹوں میں، یعنی جمعرات، ۲۳؍ اپریل کی صبح ۴؍ بجے ختم کیا جائے گا۔ 
بی ایم سی ذرائع کے مطابق یہ کوئی معمول کا دیکھ ریکھ کا کام نہیں ہے بلکہ وسیع منصوبہ بندی کے طور پر یہ اہم کام انجام دیا جارہا ہے جس کی وجہ سے بھنڈارواڑہ، فوس بیری اور گولنجھی ہلس جیسے اہم ریزرور سے پانی سپلائی مزید منظم طریقے سے انجام دی جاسکے گی۔ یہ ریزرور جنوبی اور مرکزی ممبئی میں پانی سپلائی کیلئے اہمیت کے حامل ہیں جس کی وجہ سے اس کام کے دوران اس طرف کے کئی علاقوں میں پانی سپلائی متاثر ہوگی۔

نوی ممبئی میں بھی پانی کی کٹوتی
نوی ممبئی میں آج، بدھ کو، پانی کی پائپ لائن کی دیکھ ریکھ کے سبب ۱۲؍ گھنٹوں تک پانی سپلائی متاثر رہے گی۔ صبح ۱۰؍ بجے سے شب ۱۰؍ بجے کے دوران نوی ممبئی کے سیکٹر ۲۸؍ میں سی بی ڈی بیلا پور پمپ ہائوس پر ’مینی فولڈ‘ اور والو نصب کیا جائے گا، نیرول کے سیکٹر ۱۹؍ (ونڈر پارک) میں کلمبولی سرکل پر والو نصب کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ گھنسولی کے سیکٹر ۲؍ میں ۹۰۰؍ ملی میٹر کی پائپ لائن کو جوڑنے کا کام کیا جائے گا۔ 
اس کام کے دوران جن علاقوں میں پانی نہیں پہنچ سکے گا ان میں بیلا پور، نیرول، واشی، تربھے، سانپاڑہ، کوپر کھیرنے، گھنسولی، ایرولی، کھارگھر اور کموٹھے شامل ہیں۔ کام مکمل ہونے کے بعد بھی دوسرے روز پانی کم دبائو سے سپلائی کیا جاسکے گا اس لئے شہری انتظامیہ نے عوام کو پانی کو سنبھال کر استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK