• Mon, 07 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

میں لوگوں کی خاطر استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوں: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی

Updated: September 12, 2024, 10:14 PM IST | Kolkata

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں لوگوں کی خاطر استعفیٰ دینے کیلئے تیارہوں۔ وزیر اعلیٰ نے جونیئر ڈاکٹروں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

Mamata Banerjee Photo: INN
ممتا بنرجی۔ تصویر: آئی این این

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ میں لوگوں کی خاطر استعفیٰ دینے کیلئے تیارہوں۔ انہوں نے جونیئر ڈاکٹروں کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ ممتا بنرجی کی پارٹی کے چیف سیکریٹری منوج پانت نے کہا کہ ممتا بنرجی نے آر جی کر میڈیکل کالج اور اسپتال کے معاملے کو سلجھانے کیلئے ایک گھنٹے سے زیادہ وقت کیلئے جونیئر ڈاکٹروں کے ساتھ میٹنگ کیلئے انتظار کیا لیکن حکومت طبی کارکنان کے میٹنگ کی لائیو اسٹریمنگ کے مطالبے کو قبول نہیں کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لائیو اسٹریمنگ اہم نہیں ہے لیکن مسئلے کا حل تلاش کرنے کیلئے مذاکرات ضروری ہیں۔ آر جی کر میڈیکل کالج میں ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں جاری مظاہروں میں شامل انکیت مہاتو نے خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ طبی کارکنان نے مطالبہ کیا ہے کہ اگر لائیو اسٹریمنگ کی اجازت نہیں دی گئی تو وہ میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گے۔چیف سیکریٹری نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ’’ہم نے ۳۲؍ جونیئر ڈاکٹروں کو میٹنگ کی اجازت دی تھی جبکہ میٹنگ کی تاریخ ۱۵؍ ستمبر طے کی گئی تھی۔ وہ اپنے مطالبے پر اٹل ہیں کہ میٹنگ کو لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے جو اہم نہیں ہے۔ وزیر اعلیٰ گزشتہ دیر گھنٹوں سے ان کا انتظار کر رہی ہیں۔پوری میٹنگ کا ویڈیو ریکارڈ ہم کریں گے۔ ہم مستقبل میں کسی کارروائی کی ضرورت پڑنے پر اس ویڈیو کا حوالہ دےسکتے ہیں۔ میٹنگ کیلئے جونیئر ڈاکٹروں کا وفد ۵؍ بجکر ۲۵؍ منٹ پر پہنچا تھا ، جو میٹنگ کے مقررہ وقت سے ۲۵؍ منٹ پہلے تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: گنپتی پوجا پر وزیراعظم مودی، چیف جسٹس چندرچڈ کے گھر پہنچے، اپوزیشن حملہ آور

جونیئر ڈاکٹروں نے کہا کہ وہ گفتگو کی لائیو اسٹریم کے علاوہ کسی چیز پر راضی نہیں ہوں گے، جسے ریاستی چیف سیکریٹری نے اس سے پہلے بھی مسترد کر دیا تھا۔ ریاستی حکومت کی اس یقین دہانی کے بعد بھی کہ یہ سیشن شفافیت کیلئے ریکارڈ کیا جائے گا، جونیئر ڈاکٹروں نے ریاستی حکومت سے میٹنگ کی لائیو اسٹریمنگ پر اصرار کیا جسے حکومت نے مسترد کر دیا۔
چیف سیکریٹری نے مزید کہا کہ ہم نے ڈاکٹروں کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ ان کا میٹنگ کی لائیو اسٹریم کا مطالبہ پورا نہیں کیا جا سکتا لیکن ہم پورا سیشن ڈاکیومینٹ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس طرح کے مطالبات کی حد بھی ہونی چاہئے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ’ ’میں نے جونیئر ڈاکٹروں کیلئے اپنی طرف سے بہترین کوشش کی۔ میں نے تین دن ان کیلئے انتظار کیالیکن انہوں نے سپریم کورٹ کے حکم کی بھی قدر نہیں کی۔میں اپنے لوگوں سے معافی مانگنا چاہتی ہوں۔ ہمیں تیلوتتما (یہ ایک ہندو دیوی ہے،یہاں پر یہ لفظ مہلوک ٹرینی ڈاکٹر مومیتا ہے) کیلئے انصاف چاہئے۔ ہمیں عام شہریوں کیلئے انصاف چاہئے۔ کبھی کبھی کچھ چیزوں کوبرداشت کرنا میرا فرض ہے۔لوگوں نے انصاف کی مانگ کی لیکن مجھے امید ہے کہ اب وہ یہ سمجھ گئے ہوں گے کہ کچھ لوگوں کو انصاف نہیں چاہئے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکی انتخابات: حماس پر عصمت دری کا جھوٹا الزام لگانے پر کملا ہیرس ہدف تنقید

انہیں صرف اقتدار چاہئے۔ میری استعفیٰ دینے کیلئے تیار ہوں۔ اگر طبی خدمات سے محروم مریضوں کے اہل خانہ نے ہم سے جواب طلب کئے تو ہمیں ان کے سوالوں کا جواب دینا ہوگا جس کیلئے ہم تیار رہیں گے۔‘‘ 
انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں بنگال کے لوگوں سے میں معافی چاہتی ہوں، مجھے امید تھی کہ یہ تعطل اب ختم ہوجائے گالیکن ایسا نہیں ہوا۔بکرم بھٹاچاجی علاج نہ ہونے کے سبب آرجی کر اسپتال میں انتقال کر گئے پھر بھی میں نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ ریاست میں ۷؍ لاکھ افراد طبی خدمات سے محروم ہیں۔ حاملہ خواتین اور وہ مریض جنہیں دل کا دورہ پڑا ہے ،طبی خدمات کیلئے انتظار نہیں کر سکتے۔
میں نے تیسری مرتبہ بھی کوشش کی، میں دوبارہ اپیل کرتی ہوں، سپریم کورٹ نے بھی جونیئر ڈاکٹروں کو حکم جاری کیا تھا۔ آرجی کر میڈیکل کالج کا معاملہ ماتحت عدالت ہے، جونیئر ڈاکٹروں کے ساتھ میٹنگ کو لائیو نہیں کیا جا سکتا ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK