پریس کانفرنس میں رکن اسمبلی روہت پوار کا خطاب، اسٹنگ آپریشن بھی پیش کیا ۔اعلیٰ تعلیم کے وزیر کے استعفیٰ اور سابق جج کی نگرانی میں جانچ کا مطالبہ۔
EPAPER
Updated: November 04, 2026, 4:15 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai
پریس کانفرنس میں رکن اسمبلی روہت پوار کا خطاب، اسٹنگ آپریشن بھی پیش کیا ۔اعلیٰ تعلیم کے وزیر کے استعفیٰ اور سابق جج کی نگرانی میں جانچ کا مطالبہ۔
این سی پی (شرد) کے لیڈر اور رکن اسمبلی روہت پوار نے منگل کو منترالیہ کے قریب یشونت راؤ چوہان آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس میں تعلیم کے شعبے میں مبینہ بدعنوانی اور امتحانات کے نتائج میں ہیرا پھیری سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کئے ۔
انہوںنے الزام عائد کیا ہے کہ ’مہا ۔سی ای ٹی‘( مہاراشٹر کامن انٹرنس ٹیسٹ)منعقد کرنے اور اس کا رزلٹ بنانے میں منظم بدعنوانی ہو رہی ہے اور ۲۵؍ لاکھ روپے رشوت لے کرپڑھائی میں کمزور بچوں کو اعلیٰ ( ۹۹؍ فیصد تک) نمبرات دلائے جارہےہیں جس سے محنت کر کے امتحان میں شرکت کرنے والے اور قابل طلبہ کی حق تلفی ہو رہی ہے اور قابل ہونےکے باوجود ان کے من پسند کورس میں انہیں داخلہ نہیںمل پارہا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: بھاجی منڈی میں فیشن شو، نوجوان ماڈلز مولی اور ہرے دھنئے کے ساتھ ریمپ پر اتر آئے
روہت پوار نے چند کلاسس کے ٹیچروں کے ذریعے کئے گئے اسٹنگ آپریشن کی چند کلپ بھی پریس کانفرنس کے دوران دکھائی۔ اس دوران یہ بھی بتایا کہ ان بدعنوانی کے ثبوتوں کو لے کر اساتذہ پہلے مقامی پولیس اسٹیشن اور اس کے بعد مہا۔ سی ای ٹی پیپر لیک کی جانچ کرنے والے ایس آئی ٹی کے پاس بھی گئے لیکن ان کی ثبوتوں کو نظر انداز کردیا گیا اور پولیس ایس آئی ٹی کے پاس اور ایس آئی ٹی کے افسران پولیس کے پاس بھیج رہے ہیں۔
مطالبات
رکن اسمبلی روہت پوار نے الزام لگایا ہے کہ یہ سبھی کچھ اعلیٰ تعلیم کے وزیر چند کانت پاٹل اور سی ای ٹی کمشنر کی رضا مندی سے چل رہا ہے لہٰذا ان دونوں کو ان کے عہدے سے ہٹا دینا چاہئے۔روہت نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے کی جانچ سابق جج کی نگرانی میں کرائی جائے اور اگلا مہا۔ سی ای ٹی کا امتحان آف لائن منعقد کیا جائےتب ہی غریب طلبہ کو انصاف مل سکے گا۔
روہت پوار نے انتباہ دیا ہے کہ اگر اگلے ۱۰؍ دنوں میں ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوتے تو احتجاج کیاجائے گا۔
اسٹنگ آپریشن کا انکشاف
روہت پوار نے ایک اسٹنگ آپریشن میڈیا کے سامنے پیش کیا جس کے ذریعے انہوں نے امتحانات کے نتائج میں مبینہ گڑبڑ اور ڈیٹا لیک ہونے کا دعویٰ کیا۔