Updated: July 24, 2025, 4:01 PM IST
| Mumbai
نیٹ فلکس کے مشہور شو ’’وینز ڈے‘‘ کے سیزن ۲؍ کے نیٹ فلکس پر ریلیز کئے جانے سے قبل فلمسازوں نے اعلان کیا ہے کہ سیریز کا سیزن ۳؍ بھی بنایا جائے گا۔ یاد رہے کہ ’’وینز ڈے‘‘ کے سیزن ۲؍ کا پورٹ ون ۶؍ اگست جبکہ پارٹ ۲؍، ۳؍ ستمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا جائے گا۔
نیٹ فلکس نے اپنے مشہور شو ’’ وینز ڈے‘‘ کے سیزن ۳؍ کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ سیزن ۳؍ کا اعلان، ’’وینز ڈے‘‘ کے سیزن ۲؍ کے ریلیز کئے جانے سے قبل کیا گیا ہے۔ ’’وینز ڈے‘‘ کے سیزن ۲؍ کا پارٹ ون ۶؍ اگست جبکہ پارٹ ۲، ۲؍ ستمبر کو ریلیز کیا جائے گا۔’’وینز ڈے‘‘ کے شریک خالق اور شو رنر الفریڈگوکھ نے کہا کہ ’’یہ علامت ہے کہ ہم ٹیم کے تعاون سے اور کہانیاں بھی بیان کرنے والے ہیںاورمائلس ملر نے یہ سوچا ہے کہ اس طرح کے شوز روزانہ نہیںبنائے جاتے ہیں۔ یہ اداکاری، ہدایتکاری، عملے، اسٹریمر، اسٹوڈیو اور مداحوں کا بہترین امتزاج ہے۔ ہم اس سفر کو آگے بڑھانے اوراپنے ساتھیوں کے ساتھ اس کہانی کو آگے بڑھانے کیلئے پرجوش ہیں۔ ’’وینز ڈے‘‘ کے کا پہلا سیزن اب بھی نیٹ فلکس پر سب سے زیادہ دیکھی گئی سیریز ہے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: شاہد کپور اور وشال بھردواج کی فلم کا نام ’’رومیو‘‘ نہیں: ہدایتکار کی تصدیق
سیریز کے سیزن ۲؍ میں پیچیدہ کہانیاں بیان کی جائیں گے جبکہ اس میں طنز و مزاح بھی ہوگا۔ گوکھ نے کہا کہ ’’ مجھے لگتا ہے کہ سیزن ۲؍ مزید مزاحیہ ہوگا۔اس میں ایڈمزکے خاندان اور نیور مور اکیڈمی کی مزید کہانیاں بیان کی جائیں گی جبکہ نئے کرداروں جیسے مورٹیشیا (کیتھرین زیٹا جونس)، گومیز(لوئس گزمین) اور پگسلے (آئزک اونانڈیز) کومتعارف کروایا جائے گا۔