سنیما گھروں میں ناظرین کو خوب ہنسانے والی فلم ’’ویلکم ٹو دی جنگل ‘‘ اس وقت ہر طرف موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ باکس آفس پر اداکار اکشے کمار کی اس فلم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس کی ہر جانب چرچا ہے۔
EPAPER
Updated: July 09, 2026, 2:59 PM IST | Mumbai
سنیما گھروں میں ناظرین کو خوب ہنسانے والی فلم ’’ویلکم ٹو دی جنگل ‘‘ اس وقت ہر طرف موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ باکس آفس پر اداکار اکشے کمار کی اس فلم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس کی ہر جانب چرچا ہے۔
سنیما گھروں میں ناظرین کو خوب ہنسانے والی فلم ’’ویلکم ٹو دی جنگل ‘‘ اس وقت ہر طرف موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔ باکس آفس پر اداکار اکشے کمار کی اس فلم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، جس کی ہر جانب چرچا ہے۔ اب ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کی او ٹی ٹی ریلیز کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ سنیما گھروں سے اترنے کے بعد ہدایتکار احمد خان کی یہ فلم کب اور کس پلیٹ فارم پر آن لائن اسٹریم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھئے:ادیوی سیش اور وامیکا گبی جولائی میں ’’جی ٹو‘‘ کے اگلے شیڈول کی شوٹنگ شروع کریں گے
او ٹی ٹی پر کب اور کہاں آئے گی ’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘؟
آج کل فلموں کی سنیما ریلیز سے پہلے ہی ان کے او ٹی ٹی حقوق فروخت کر دیے جاتے ہیں۔ ڈجیٹل رائٹس کی ڈیل مکمل ہونے کے بعد فلم کے پوسٹرز اور پری کریڈٹ سینز میں او ٹی ٹی پارٹنر کا نام بھی شامل کیا جاتا ہے۔’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کے معاملے میں بھی یہی دیکھنے کو ملا۔
دراصل ہدایت کاراحمد خان نے اس فلم کے او ٹی ٹی حقوق جیو ہاٹ اسٹار (Jio Hotstar) کو فروخت کیے ہیں۔ اس بنیاد پر سنیما گھروں سے اترنے کے بعد فلم اسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر آن لائن اسٹریم کی جائے گی۔اگرچہ ابھی تک فلم کی او ٹی ٹی ریلیز کی باضابطہ تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ اگست کے آخر میں رکھشا بندھن کے موقع پر اسے او ٹی ٹی پر ریلیز کیا جا سکتا ہے۔
یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ باکس آفس پر بھی ’’ ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ ریلیز کے صرف ۱۳؍ دنوں میں فلم نے ہندوستان میں تقریباً ۱۲۳؍ کروڑ روپے کا نیٹ بزنس کیا، جبکہ دنیا بھر میں اس کی کمائی ۱۸۰؍ کروڑ روپے کے قریب پہنچ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھئے:’’مسلم ڈلیوری بوائے نہ بھیجنا‘‘ لکھنے والے گاہک کو شرمندہ کردینے پر آفتاب کی پزیرائی
’’ویلکم ٹو دی جنگل‘‘ کی شاندار اسٹار کاسٹ
فلم میں اکشے کمار، دِشا پٹانی، جیکلین فرنانڈیز، ارشد وارثی، سنیل شیٹی، جیکی شروف، پریش راول، روینہ ٹنڈن، لارا دتہ، فریدہ جلال، جانی لیور، کرشنا ابھیشیک، کیکو شاردہ، دلیر مہندی، شریاس تلپڑے، تشار کپور، راج پال یادو، آفتاب شیوداسانی، مکیش تیواری، یش پال شرما، کرن کمار، ذاکر حسین اور وندو سمیت کئی معروف اداکار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ سنجے دت بھی ان اداکاروں میں شامل تھے جنہوں نے فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کے بعد اس پروجیکٹ سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔