Inquilab Logo Happiest Places to Work

مغربی کنارے میں اسرائیلیوں کے ہاتھوں ۹؍ امریکی شہری ہلاک

Updated: March 06, 2026, 10:07 PM IST | Washington

مغربی کنارے میں اسرائیلیوں کے ہاتھوں ۹؍ امریکی شہری ہلاک ، سینیٹرز نے نصراللہ ابو سیام اور دیگر کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Nasrallah Abu Siyam. Photo: X
نصراللہ ابو سیام۔ تصویر: ایکس

  ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ پر ۳۰؍سے زائد امریکی سینیٹرز نےزور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک۱۹؍ سالہ امریکی نوجوان کی ہلاکت کی آزادانہ تحقیقات کرائے،ساتھ ہی انہوں ے خبردار کیا کہ ایسے بڑھتے ہوئے واقعات میں ملوث افراد کو احتساب سے بچایا جا رہا ہے۔میری لینڈ کے سینیٹر کرس وین ہولن کی قیادت میں بدھ کو بھیجے گئے خط میں قانون سازوں نے انتظامیہ سے فروری میں نصراللہ ابو سیام کی ہلاکت کی جانچ کرنے کو کہا۔ ابو سیام فلاڈیلفیا میں پیدا ہونے والا نوعمر تھا جو مغربی کنارے کے گاؤں مخدمس میں گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔قانون سازوں نے ’’مستقل طریقہ کار کی نشاندہی کی۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایران جنگ میں پھنسے ٹرمپ کی مشکلات بڑھنے والی ہیں

خط میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو،اٹارنی جنرل پام بانڈی اور اسرائیل میں امریکی سفیر مائک ہکابی سے نصراللہ ابو سیام کی موت کی امریکی قیادت میں تحقیقات اور۲۰۲۲ء سے مغربی کنارے میں ہلاک ہونے والے۹؍ امریکی شہریوں کے ذمہ داروں کے مکمل احتساب کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹرز نے لکھا کہ ’’یہ اب ایک مستقل طریقہ کار بن گیا ہے جس میں مغربی کنارے میں امریکی آبادکاروں یا اسرائیلی دفاعی افواج کے ہاتھوں مارے جا رہے ہیں بغیر انصاف یا احتساب کے۔‘‘واقعے کے عینی شاہدین کے مطابق،۱۸؍ فروری کو نصراللہ ابو سیام کو اس وقت گولی لگی جب نقاب پوش اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی کسانوں پر حملہ کیا۔ اسرائیلی فوجی موجود تھے لیکن انہوں نے مداخلت نہیں کی اور نہ طبی امداد دی۔بعد ازاںامریکی محکمہ خارجہ نے اس وقت امریکی شہری کی ہلاکت کی تصدیق کی تھی اور مکمل، گہری اور شفاف تحقیقات کی توقع ظاہر کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: آیت اللہ خامنہ ای: تدفین آج ۶؍مارچ کومشہد میں ہوگی،لاکھوں افراد کی شرکت متوقع

مزید برآںسینیٹرز نے نوٹ کیا کہ۲۰۲۲ء سے مغربی کنارے میں امریکی شہریوں کی۹؍ ہلاکتوں میں سے کسی میں بھی مجرم قرار نہیں دیا گیا۔ انہوں نے لکھا کہ ’’ان نو ہلاکتوں میں سے کسی کے لیے بھی نیتن یاہو حکومت نے کسی کو احتساب کا سامنا نہیں کروایا۔‘‘متاثرین میں فلسطینی امریکی صحفیری شیرین ابو عاقلہ شامل ہیں جو۲۰۲۲ء میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی کوریج کرتے ہوئے ہلاک ہوئیں۔جبکہ دیگر میں عمر اسد، ایک بزرگ فلسطینی امریکی جو اسرائیلی فوجیوں کی حراست میں فوت گئے؛ آئسینور ایزگی ایگی،۲۶؍ سالہ سیٹل کی رہائشی جو۲۰۲۴ء میں مغربی کنارے کے احتجاج کے دوران سر میں گولی لگنے سے ہلاک ہوئیں؛ خمیس العیادہ،۴۰؍ سالہ جو اگست میں آبادکاروں کی آتشزدگی میں دم گھٹنے سے مر گئے۔ نو میں سے تین نوعمر تھے: نیو جرسی کا۱۴؍ سالہ اور ۱۷؍ سال کے دو فرد جو مختلف واقعات میں ہلاک ہوئے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK