ویسٹرن ریلوے نے زیرو اسکریپ مشن کے تحت رواں مالی سال میں ۵؍ارب ۶؍کروڑ ۶۳؍ لاکھ روپے کا اسکریپ فروخت کیا گیا۔
EPAPER
Updated: February 22, 2026, 11:29 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
ویسٹرن ریلوے نے زیرو اسکریپ مشن کے تحت رواں مالی سال میں ۵؍ارب ۶؍کروڑ ۶۳؍ لاکھ روپے کا اسکریپ فروخت کیا گیا۔
ویسٹرن ریلوے نے زیرو اسکریپ مشن کے تحت رواں مالی سال میں ۵؍ارب ۶؍کروڑ ۶۳؍ لاکھ روپے کا اسکریپ فروخت کیا گیا۔ یہ ریلوے بورڈ کے مقرر کردہ نشانے ۴۷۰؍ کروڑ روپے سے ۳۴؍ کروڑ روپے زائد ہے۔
اس سے قبل سینٹرل ریلوے نے چند دن قبل۴؍ ارب روپے کا اسکریپ فروخت کئے جانے کی تفصیلات سے صحافیو ں کو آگاہ کرایا تھا۔
ویسٹرن ریلوے کے چیف پی آر اوونیت ابھیشیک نے نمائندۂ انقلاب کو بتایا کہ’’ ویسٹرن ریلوے نےیہ ٹارگٹ مقررہ وقت سے ۵؍ہفتہ قبل ہی پورا کرلیا ہے۔ اس میں ریلوے کا مستقل اسکریپ، سلیپرز، ٹکڑے، فیرس اسکریپ، آلودہ اسکریپ، رولنگ اسٹاک، لوکو موٹیوزاورٹرینوں کے ڈبے وغیرہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: گزشتہ ۵؍ برس سے سڑک حادثات میں لگاتار اضافہ
انہوں نےیہ بھی بتایاکہ ’’اس مشن کے تحت اسکریپ کوضائع ہونے، جگہ گھیرنے اور غیر ضروری طور پر پڑے رہنے سے بھی بچایا جارہا ہے۔ اس کےعلاوہ یہ بھی اندازہ ہوتا ہےکہ تمام شعبوں کواپنی ذمہ داری بہترانداز میں ادا کرنی چاہئے تاکہ مشن کامیابی سے ہمکنا رہوسکے۔‘‘
یاد رہےکہ یہ بات ایک سے زائد مرتبہ کہی گئی ہے کہ اسکریپ سےجتنی رقم حاصل ہوئی ہے اور اسے بڑی کامیابی قرار دیاجارہا ہے، مگراس رقم سے ریلوے میں کوئی بڑا کام کرنا ممکن نہیں ہے۔