ونیش پھوگاٹ کے ایوارڈ واپسی کا ویڈیوشیئر کرکے تلخ سوال بھی پوچھا۔
EPAPER
Updated: January 01, 2024, 9:58 AM IST | Inquilab News Network | New Delhi
ونیش پھوگاٹ کے ایوارڈ واپسی کا ویڈیوشیئر کرکے تلخ سوال بھی پوچھا۔
کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے پہلوانوں کی حمایت میں آواز بلند کرتے ہوئے اتوار کو ایکس پوسٹ میں وزیراعظم مودی کو براہ راست نشانہ بنایا۔ انہوں ساکشی ملک اور ونیش پھوگاٹ کی لڑائی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ’’دیش کی ہر بیٹی کیلئے عزت نفس سب سے اول ہے، کسی بھی ایوارڈ کا نمبر اس کے بعد آتاہے۔‘‘اس کےساتھ ہی برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف کارروائی سے مودی سرکار کے گریز پر سوال کیا کہ ’’آج کیا ایک اعلانیہ باہو بلی سے ملنے والے سیاسی فائدہ کی قیمت اِن بہادر بیٹیوں کے آنسوؤں سے زیادہ ہوگئی؟‘‘ اس کے بعد وزیراعظم مودی کو عار دلاتے ہوئے کانگریس لیڈر نے لکھا ہے کہ ’’وزیراعظم ملک او ر قوم کا محافظ ہوتاہے،اس کی طرف سے ایسا برتاؤ اور بے حسی دیکھ کر افسوس ہوتاہے۔‘‘ مرکزی حکومت نے اب تک پہلوانوں کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ ان کے دست راست کے کشتی فیڈریشن کا الیکشن جیت لینے کے بعد کمیٹی کوکام کاج سے روک تو دیاگیاہے مگر اسے معطل کرنے کا جو تاثر دیاگیاتھا وہ بھی غلط ثابت ہواہے۔ اسی بنیاد پر ونیش پھوگاٹ نے سنیچر کو اپنے کھیل رتن اور ارجن ایوارڈ لوٹادیا۔