انقلاب نےماہرین سے رابطہ قائم کیا اور ان سے معلوم کیا کہ اپنا بی ایل او کیسے معلوم کریں ؟ ماہرین نے اس کے ۲؍ طریقے بتائے ہیں۔
EPAPER
Updated: April 13, 2026, 4:55 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbra
انقلاب نےماہرین سے رابطہ قائم کیا اور ان سے معلوم کیا کہ اپنا بی ایل او کیسے معلوم کریں ؟ ماہرین نے اس کے ۲؍ طریقے بتائے ہیں۔
الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی جانب سے مہاراشٹر میں ووٹر لسٹ کی باریکی سے جانچ کرنے کیلئے’ اسپیشل انٹینسیو ریویژن(ایس آئی آر)‘ سروے شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے لئے ووٹروں سے درخواست کی جارہی ہے کہ وہ گزشتہ ایس آئی آر(جومہاراشٹر میں ۲۰۰۲ء میں ہوا تھا) کی یعنی ۲۰۰۲ء کی اور موجودہ ووٹر لسٹ کی تفصیل بوتھ لیول آفیسر( بی ایل او) کو دے کر ووٹر میپنگ کروا لیں لیکن کئی ایسے ووٹر ہیں جنہیں یہ نہیں معلوم ہے کہ ان کا بی ایل او کون ہے؟
انقلاب نےماہرین سے رابطہ قائم کیا اور ان سے معلوم کیا کہ اپنا بی ایل او کیسے معلوم کریں ؟ ماہرین نے اس کے ۲؍ طریقے بتائے ہیں۔ ایک طریقہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ :
https://electoralsearch.eci.gov.in/
پر اپنا الیکشن کارڈ نمبر( جسے’ اپیک‘ نمبرکہا جاتا ہے اور جو الیکشن کارڈ پر تصویر کے بازو میں لکھا ہوتا ہے) کی مددسے اپنا نام تلاش کریں۔
یہ بھی پڑھئے: پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا سروے یکم مئی سے شرو ع ہو گا
جب ایپک سے ووٹرتلاش کیا جاتاہے تو ایک لائن میں ووٹر کی تفصیل دی جاتی ہے۔ اس کے دائیں جانب ’ویو ڈیٹیل‘ پر کلک کیجئے، ایک نیا صفحہ کھل جائے گا جس میں ووٹر کی تفصیل کے ساتھ ساتھ بی ایل او اور ای آر او کا نام اور نمبر دونوں بتایاجاتا ہے۔ یہاں سے بی ایل او کانام اور نمبر حاصل کیاجاسکتا ہے۔
دوسرا طریقہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے موبائل ایپ’ای سی آئی نیٹ‘کی مدد سے بی ایل او کے بارے میں معلومات حاصل کی جاسکتی ہے۔ مذکورہ ایپ اوپن کرنے کےبعد ’ کنکٹ وتھ الیکشن آفیشل‘ پر کلک کرنا ہوتا ہے۔ یہاں پر ۳؍ طریقے سے بی ایل او کو تلاش کرنے کی موقع دیاجاتا ہے۔ ایپک نمبر، رفرینس نمبر اور اگر ووٹر کے پاس یہ دونوں بھی تفصیل نہیں ہے تو پھر ریاست، ضلع، اسمبلی حلقہ اور ووٹر لسٹ نمبرجسے پارٹ/یادی نمبر کی مدد سے تلاش کیا جاسکتا ہے۔ متذکرہ تفصیل درج کرنے کےبعد بی ایل او کی تصویر، نام اور نمبر اسکرین پر آجاتا ہے۔ اس نمبر پر ووٹر رابطہ قائم کر سکتے ہیں اور اپنی ۲۰۰۲ء کی تفصیل سے موجودہ تفصیل کو میپ کروا سکتے ہیں۔