Inquilab Logo Happiest Places to Work

پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا سروے یکم مئی سے شرو ع ہو گا

Updated: April 12, 2026, 2:36 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

پہلے مرحلے میں یکم مئی تا ۱۵؍ مئی شہری حکومت کی جانب سے جاری پورٹل پراپنی تفصیل درج کر سکیں گےجبکہ ۱۶؍ مئی تا ۱۴؍جون تک شمار کنندہ گھر آئیں گے۔

The master is seen after completing the training of the `Field Trainer of Census 2027`. Photo: INN
مردم شماری کے ’فیلڈ ٹرینر آف سینسس ۲۰۲۷ء‘ کی تربیت مکمل ہونے کے بعد ماسٹر نظر آ رہے ہیں۔ تصویر: آئی این این

الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے ایس آئی آر سے قبل ووٹر میپنگ کے درمیان حکومت ہند (آفس آف رجسٹرار جنرل اینڈ سینس کمشنر ، انڈیا)کی جانب سے مردم شماری ۲۰۲۷ءکا سروے بھی شروع ہونے والا ہے۔یہ سروے ۲؍ مرحلوں میں منعقد کیا جائے گیا۔ پہلا گھروں کی فہرست سازی اور رہائشی مردم شماری اوردوسرا آبادی کی گنتی۔ پہلا مرحلہ یکم مئی سے ۱۵؍ مئی منعقد کیا جائے گا جس میں شہری گھر بیٹھے اپنے موبائل کے ذریعے اپنی فیملی کے افراد کو شمار کروا سکیں گے۔ دوسرے مرحلے میں مردم شماری کرنے والے گھر گھر جاکر مکان / دکان اور اس میں رہنے والے افراد کی تعداد کا اندراج کریں گے۔ یہ دوسرا مرحلہ ۱۵؍ مئی سے ۱۴؍ جون تک جاری رہے گا۔

یہ ملک کی ۱۶؍ویں مردم شماری ہے

حکومت ہند کے مطابق ہندوستان میں آبادی کی مردم شماری۱۸۷۲ءسے مسلسل کی جارہی ہے۔۲۰۲۷ء کی مردم شماری ملک کی ۱۶؍ویں مردم شماری ہوگی اور آزادی کے بعد ۸؍ویں مردم شماری ہو گی۔واضح رہےکہ مردم شماری گاؤں ، قصبہ اور وارڈ کی سطح پر بنیادی اعداد و شمار کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے: بھیونڈی: پولیس کے ذریعے ڈمپنگ گراؤنڈ میں دفن کیا گیا گٹکھا ملزمین نے نکال لیا

پہلی مرتبہ ڈیجیٹل سروے

مردم شماری ۲۰۲۷ ءاس اعتبار سے منفرد اور غیر معمولی ہے کہ یہ ہندوستان کی پہلی مردم شماری ہو گی جس میں مردم شماری کے اعداد و شمار ڈیجیٹل ذرائع کے ذریعے جمع کئے جائیں گے۔ اس مردم شماری میں مر دم شماری کرنے والوں کو ترغیب دی گئی ہے کہ وہ گھریلو معلومات اپنے ذاتی موبائل فون کے ذریعے ڈیجیٹل طور پر دیئےگئے ایپ میں جمع کریں ۔

شہری کس ویب پورٹل پر مردم شماری میں تفصیل درج کر سکتے ہیں

مردم شماری۲۰۲۷ء کیلئے شہریوں کیلئے خود شماری(سیلف اینومیریشن) کیلئے سرکاری پورٹل

https://se.census.gov.in

 پر رجسٹریشن کرنا ہوگا۔ سینسس کمشنر (انڈیا) نے یقین دلایا ہے کہ شہری ۱۶؍ زبانوں میں محل وقوع سمیت گھریلو تفصیلات درج کرنے کیلئے اس محفوظ ویب سائٹ کا استعمال کر سکتے ہیں ۔ ایک منفرد ۱۱؍ ہندسوں کی خود شماری ( ایس ای آئی ڈی آئی ڈی) مکمل ہونے پر ایس ایم ایس /ای میل کے ذریعے تصدیق کی جائے گی۔ شہریوں کو سروے شروع ہونے سے ۱۵؍ دن قبل سے رجسٹریشن کرنے کی سہولت دی جائے گی۔

مردم شمار ی کرنےوالوں کی ماسٹر ٹرینر کے ذریعہ تربیت جاری

گھر گھر جاکر مردم شماری کا کام کرنے کیلئے جن افرادکو مامور کیاجائے گا انہیں بھی ضرور تربیت دی جائے گی۔انہیں ماسٹر ٹرینر تربیت دیں گے اور ان ماسٹر ٹرینر کو تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کلیان: موہنے میں ہزاروں گیس صارفین کو پریشانی کا سامنا

تھانے میونسپل کارپوریشن کی حدود میں مردم شماری کرنے والوں کو تربیت دینے والے ماسٹر ٹرینر کی ۳؍ روزہ تربیت سنیچر کومکمل ہوئی جس کے بعد انہیں ’فیلڈ ٹرینر آف سینسس ۲۰۲۷ء‘ کے سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا ۔ان کی تربیت تھانے میونسپل کارپوریشن کے صدر دفتر میں ۹؍ اپریل تا ۱۱؍ اپریل منعقد کی گئی تھی۔ان میں ۴۰؍ ٹرینی ۲۳؍ تا ۸؍ مئی دیوا اور ممبرا میں گھر گھر جاکر مردم شماری کرنے والوں کو تربیت دیں گے ۔

مردی شماری میں حصہ لینا کیوں ضروری ہے؟

مردم شماری کسی بھی ملک کی آبادی، عمر، جنس، تعلیم اور معاشی حالت کا منظم اور سرکاری سروے ہے جو منصوبہ بندی، وسائل کی تقسیم، سیاسی نمائندگی اور ترقیاتی پالیسیوں کے تعین کیلئے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔ مردم شماری سے حاصل کی گئی معلومات حکومت کو تعلیم، صحت، رہائش اور روزگار جیسے شعبوں میں درست فیصلے کرنے اور مستقبل کی ضروریات کا اندازہ لگانے میں مدد دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK