Inquilab Logo Happiest Places to Work

ہندوستان میں وہاٹس ایپ کا یوزر نیم فیچر ابھی فعال نہیں

Updated: July 02, 2026, 5:05 PM IST | Mumbai

میٹا کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ کے ’یوزرنیم فیچر‘ کے تحت عوامی شخصیات، مشہور شخصیات، سرکاری اداروں اور تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے نام محفوظ (ریزرو) رکھے جائیں گے تاکہ ان کی نقالی کو روکا جا سکے۔

Whats App.Photo:INN
وہاٹس ایپ۔ تصویر:آئی این این

ہندوستانی حکومت کی جانب سے میٹا کو ہندوستان میں نئے یوزرنیم فیچر کے اجرا کو روکنے کی ہدایت کے ایک دن بعد، وہاٹس ایپ نے کہا ہے کہ عوامی شخصیات، سرکاری اداروں، مشہور شخصیات اور میٹا کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے نام محفوظ رکھے جائیں گے۔ نیوز۱۸؍ اور منی کنٹرول کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ اس فیچر کا صرف اعلان کیا گیا ہے اور یہ ابھی صارفین کے لیے دستیاب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھئے:فیفا ورلڈ کپ:بلجیم نے سینیگال کی امیدوں پر پانی پھیردیا


ترجمان نے کہا’’ہم نے صارفین کو وہاٹس ایپ پر اپنی پسند کا یوزرنیم محفوظ (ریزرو) کرنے کا آپشن متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ یوزرنیم استعمال کرنے کی سہولت ابھی فعال نہیں ہے اور اسے رواں سال کے آخر میں مرحلہ وار متعارف کرایا جائے گا۔‘‘فیچر کے غلط استعمال سے متعلق خدشات پر کمپنی کا کہنا تھا کہ اس میں پہلے ہی حفاظتی اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا’’’نقالی سے بچاؤ کے لیے ہم نے نمایاں شخصیات، سرکاری اداروں، مشہور شخصیات اور میٹا کے تصدیق شدہ اکاؤنٹس کے نام محفوظ رکھے ہیں، تاکہ ان ناموں پر صرف ان کے اصل مالکان ہی دعویٰ کر سکیں۔ اس کے علاوہ معروف ناموں سے مشابہت رکھنے والے متبادل نام بھی محفوظ رکھے گئے ہیں۔  تاہم، وہاٹس ایپ کے دعوؤں کے باوجودویون  اپنی جانچ کے دوران معروف شخصیات سے ملتے جلتے یوزرنیم محفوظ کرنے میں کامیاب رہا۔ ویون ویب سائٹ کا  کہنا ہے کہ اس نے صرف کمپنی کے دعوؤں کی تصدیق کے لیے یہ عمل آزمایا اور فوراً اسے منسوخ کر دیا، تاکہ کسی بھی قسم کی نقالی یا دھوکہ دہی نہ ہو۔

یہ بھی پڑھئے:فلم ’’آوارہ پن ‘‘:امال ملک کی کمپوزنگ پرپاکستانی گلوکار مصطفیٰ زاہد کا رد عمل


 فیکٹ چیک میں کیا سامنے آیا؟
وہاٹس ایپ کا یہ دعویٰ کہ فیچر ابھی جاری نہیں کیا گیا، درست نہیں کیونکہ یہ دستیاب ہے۔ صارفین یوزرنیم محفوظ (ریزرو) کرنے کی سہولت تک رسائی کر سکتے ہیں۔ہندوستانی حکومت کے نوٹس کے باوجود اس فیچر کو مکمل طور پر نہیں روکا گیا۔ صارفین معروف شخصیات سے ملتے جلتے یوزرنیم محفوظ کر سکتے ہیں، جس سے دھوکہ دہی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اگرچہ پی ایم او انڈیا اور می انڈیا جیسے یوزرنیم دستیاب نہیں تھے، لیکن ان میں ایک حرف تبدیل کرکے یا اعداد شامل کرکے ملتے جلتے یوزرنیم محفوظ کیے جا سکتے تھے۔
 وہاٹس ایپ کا نیا فیچر کیا ہے اور ہندوستانی حکومت نے کیا کہا؟
ہندوستانی حکومت نے میٹا کو باضابطہ نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ وہ وہاٹس ایپ کے نئے  یوزرنیم  فیچر کی وضاحت کرے اور مزید مشاورت مکمل ہونے تک ہندوستان میں اس کے اجرا کو معطل رکھے۔  یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب رازداری (پرائیویسی) کے ماہرین اور سائبر سیکوریٹی کے ماہرین نے خبردار کیا کہ ایک جیسے دکھائی دینے والے یوزرنیم دھوکہ دہی کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK