ایف بی آئی نے وائٹ ہاؤس پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
EPAPER
Updated: June 18, 2026, 11:21 AM IST | washington
ایف بی آئی نے وائٹ ہاؤس پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ایف بی آئی نے وائٹ ہاؤس پر جدید ہتھیاروں سے حملہ کرنے کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔امریکی خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے وائٹ ہاؤس پر ڈرونز اور اسنائپرز کے ذریعہ مبینہ دہشت گرد حملے کی سازش کو پکڑ کر صدر ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس ودیگر اعلیٰ شخصیات کے قتل کی سازش کو ناکام بنا دیا۔رپورٹ کے مطابق اس مبینہ دہشت گرد منصوبے پر عمل۱۴؍ جون کو وہائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان میں یو ایف سی فریڈم۲۵۰؍ ایونٹ میں کیا جانا تھا، جو امریکہ کی۲۵۰؍ ویں سالگرہ اور امریکی صدر ٹرمپ کی۸۰؍ ویں سالگرہ کی تقریبات کا حصہ تھی۔مذکورہ تقریب میں تقریباً ایک لاکھ افراد نے شرکت کی، جس میں سیکڑوں اہم شخصیات بھی شامل تھیں، جن کا تعلقات سیاست، کاروبار اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تھا۔تاہم ایف بی آئی نے اس سے قبل۱۰؍ جون کو یہ منصوبہ اس وقت ناکام بنا دیا جب ممکنہ حملے کی منصوبہ بندی کی اطلاع ملنے پر متعدد ریاستوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے۵؍افراد کو گرفتار کر لیا جب کہ تحقیقات میں مجموعی طور پر۲۳؍ افراد کو اس سازش کا حصہ قرار دیا۔حکام کے مطابق اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو یہ حالیہ برسوں میں امریکہ میں ہونیوالے سب سے بڑے دہشت گرد حملوں میں شمار ہو سکتا تھا۔امریکی تحقیقاتی ادارے اس بھیانک سازش تک اس وقت پہنچے جب۱۹؍ سالہ ٹائسن پراپر کے والدین نے متعلقہ حکام کو اپنے بیٹے کی پراسرار سرگرمیوں کی رپورٹ دے کر اس کی گرفتاری میں امریکی حکام کی مدد کی۔اس کے بعد تفتیش کاروں نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مشتبہ افراد کے موبائل فونز اور خفیہ پیغام رسانی کی ایپ ’سگنل‘ پر ہونے والی گفتگو تک رسائی حاصل کی جہاں حملے کی منصوبہ بندی کے شواہد ملے۔تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ بعض مشتبہ افراد۱۲؍ اور۱۳؍ جون کو ورجینیا کے شہر فریڈرکسبرگ میں جمع ہونے والے تھے تاکہ حملے کی حتمی تیاریوں کو مکمل کیا جا سکے۔۱۹؍سالہ نوجوان پر امریکہ کے خلاف جرم کرنے کی سازش اور امریکہ کے کسی افسر یا ملازم کے قتل کی کوشش سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ایجنسیوں نے بعد میں پراپر کے گھر کی تلاشی لی اور ڈی سی کی تفصیلی تصویروں کے ساتھ ایک چیٹ ملا، جس میں اسنائپر کے مقامات اور ڈرون لانچ کے ممکنہ مقامات، اور دیگر تفصیلی حکمت عملی کی منصوبہ بندی کی وضاحت کی گئی تھی۔