• Fri, 05 December, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جعلی ووٹروں کیلئے آدھار کارڈ کس نے بنوائے اور کہاں سے؟

Updated: December 05, 2025, 3:04 PM IST | Ali Imran | Buldhana

بلڈانہ میں شیوسینا (ادھو) کارکنان نے ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم دیا، خاطیوںکے خلاف تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ۔

Shiv Sena giving memorandum. Picture: INN
شیوسینک میمورنڈم دیتے ہوئے۔ تصویر:آئی این این
میونسپل الیکشن کے دوران بلڈانہ میں نام اور فوٹو بدل کرجعلی آدھار کارڈ کی بنیاد پر ووٹ ڈالنے آئے کئی افراد پولنگ بوتھ پر پکڑے گئے ہیں۔ ایک دو مقامات پر معاملہ بھی درج کیا گیا ہے۔ اس کے خلاف شیوسینا (ادھو ) کے ایک وفد نے ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم دے کر مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کا پتہ لگا کر سخت کارروائی کرے کہ یہ جعلی  ووٹروں کے آدھار کارڈ کس نے تیار کئے اور ایسے کتنے آدھار کارڈ بنائے گئے ہیں؟
شیوسینا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حوالے سے کئی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں۔   اس سلسلے میں فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان میں سے ایک معاملے میںکیس درج کیا گیا ہے، لیکن صرف کیس درج کر لینا کافی نہیں، سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔ بڑی تعداد میں جعلی آدھار کارڈ اور جعلی ووٹنگ کارڈ بھی تیارکئے گئے ہیں۔ یہ تحقیق کرنا بھی ضروری ہے کہ یہ کہاں تیاکئے گئے تھے۔ 
انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان واقعات میں ملزمین کے ساتھ ان کے  ماسٹر مائنڈ کی بھی تحقیقات کروائی جائے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ اس موقع پر موجود شیوسینا کی ریاستی ترجمان جے شری شیلکے، ضلع سربراہ جالندر بدھوت، رابطہ سربراہ ڈی ایس لہانے، پنچایت سمیتی کے سابق چیئرمین سدھاکر آگھو، گجانن دھانڈے، شہر سربراہ نارائن ہیلگے اوردیگر لیڈران موجود تھے۔یاد رہے بلڈانہ میں پولنگ کے دوران کئی بوتھوں پر ہنگامہ ہوا تھا اور گڑبڑی کے الزام لگے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK