Inquilab Logo Happiest Places to Work

مئی۲۰۲۵ء میں تھوک مہنگائی میں گراوٹ، ماہانہ کی بنیاد پر۳۹ء۰؍ فیصد رہی

Updated: June 17, 2025, 11:59 AM IST | Agency

 ہول سیل پرائس انڈیکس کی بنیاد پر مہنگائی مئی۲۰۲۵ء میں ماہانہ بنیاد پر۳۹ء۰؍ فیصد تک گر گئی۔ اپریل میں یہ۸۵ء۰؍ فیصد اور گزشتہ سال مئی میں۳۹ء۰؍ فیصد تھی۔ 

Food prices have decreased. Photo: INN
کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔ تصویر: آئی این این

 ہول سیل پرائس انڈیکس کی بنیاد پر مہنگائی مئی۲۰۲۵ء میں ماہانہ بنیاد پر۳۹ء۰؍ فیصد تک گر گئی۔ اپریل میں یہ۸۵ء۰؍ فیصد اور گزشتہ سال مئی میں ۳۹ء۰؍ فیصد تھی۔ 
 تھوک مہنگائی گزشتہ ۶؍ ماہ سے مسلسل کم ہو رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیر کو جاری کیے گئے ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق مئی۲۰۲۵ء میں تھوک قیمت کا انڈیکس اپریل میں ۲ء۱۵۴؍ پوائنٹس سے کم ہوکر مئی میں ۱ء۱۵۴؍ پر آگیا۔ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کے علاوہ دیگر زمروں میں تھوک قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی دیکھی گئی۔ 
 اعداد و شمار کے مطابق مئی میں بنیادی اشیاء کی ہول سیل قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر۰۲ء۲؍ فیصد کی عمومی کمی دیکھی گئی۔ ایندھن اور بجلی کے زمرے میں تھوک قیمتیں گزشتہ سال مئی کے مقابلے میں ۲۷ء۲؍ فیصد کم تھیں۔ تیار شدہ مصنوعات کے زمرے میں تھوک قیمتوں میں سالانہ بنیادوں پر ۰۴ء۲؍ فیصد اضافہ ہوا اور اسی عرصے کے دوران کھانے پینے کی مصنوعات کی ہول سیل قیمتوں کے اشاریہ میں ۷۲ء۱؍ فیصد اضافہ ہوا۔ 
 ماہانہ بنیادوں پر مجموعی اشیا کی تھوک قیمت کے اشاریہ میں۰۶ء۰؍ فیصد کی کمی واقع ہوئی جبکہ بنیادی اشیا کی تھوک قیمت کے اشاریہ میں ۰۵ء۰؍ فیصد اور ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں ۹۵ء۰؍ فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ اپریل اور مئی میں تیار شدہ اشیا کے انڈیکس میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ خوراک کے زمرے میں ہول سیل قیمتوں کے انڈیکس میں ماہانہ بنیادوں پر۱۱ء۰؍ فیصد اضافہ ہوا۔ حتمی اعداد و شمار کے مطابق مارچ۲۰۲۵ء میں تمام اشیا کی تھوک قیمت کا اشاریہ۸ء۱۵۴؍ تھا اور اس کی بنیاد پر ہول سیل مہنگائی ۲۵ء۲؍ فیصد تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK