• Fri, 03 October, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کیا آدر پونا والا وراٹ کوہلی کی ٹیم آر سی بی کے نئے مالک ہو ںگے

Updated: October 01, 2025, 3:31 PM IST | Mumbai

آئی پی ایل ٹیم آر سی بی کے لیے۲؍ بلین ڈالر کا معاہدہ ہو سکتا ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور نے۲۰۲۵ءمیں اچھے اور برے دونوں وقت دیکھے ہیں۔ آر سی بی کے سابق مالک للت مودی نے کچھ دن پہلے فرنچائز کی فروخت کا اشارہ دیا تھا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر پوسٹ کرتے ہوئے تجویز کیا کہ آئی پی ایل ۲۰۲۵ء کی چمپئن ٹیم کو اب ایک نیا مالک ملے گا۔

Royal Challengers Bangalore  Team. Photo:INN
رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم۔ تصویر:آئی این این

 انڈین پریمیر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجرز بنگلور نے ۱۸؍سال میں پہلی بار آئی پی ایل ٹائٹل پر قبضہ کیا۔ اب خبریں آ رہی ہیں کہ ہمیشہ بڑے ناموں پر فخر کرنے والی یہ ٹیم فروخت ہونے والی ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے موجودہ مالک ڈیاجیو نے آئی پی ایل ٹیم آر سی بی کو فروخت کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ سیرم انسٹی ٹیوٹ کے  آدر پونا والا سمیت کئی بڑے نام دوڑ میں شامل ہونے کی افواہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:چاندی کی پیداوار کرنے والی کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ متوقع: ماہرین

معاہدہ ۲؍ بلین ڈالرس کا ہو سکتا ہے 
 رپورٹس کے مطابق ڈیاجیو تقریباً۲؍ بلین ڈالر کے معاہدے پر غور کر رہا ہے۔ خریدار یکمشت ادائیگی اور ثانوی ڈیل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں  تاہم ڈیاجیو نے کوئی واضح جواب نہیں دیا۔ کمپنی نے ٹی وی ۱۸؍کو بتایا کہ وہ مارکیٹ کی قیاس آرائیوں پر تبصرہ نہیں کرتی ہے۔ آدر پونا والا نے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔جب ڈیاجیو انڈیا کے ایم ڈی اور سی ای او پروین سومیشور سے۱۱؍ ستمبر۲۰۲۵ء کوٹی ۱۸؍ پر اس ممکنہ فروخت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے بھی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا  تاہم  انہوں نے کہا کہ ’’ آر سی بی   ایک دلچسپ کاروبار ہے لیکن یہ ڈیا جیو  کے لیے بنیادی کاروبار نہیں ہے۔‘‘
 غور طلب ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور نے ۲۰۲۵ء میں اچھے اور برے دونوں وقت دیکھے ہیں۔ اس سال کے شروع میں آر سی بی  نے اپنا پہلا ٹائٹل جیت کر آئی پی ایل ٹرافی کی  قحط سالی  کو ختم کیا  لیکن یہ خوشی کا موقع جلد ہی ایک بڑے سانحہ میں بدل گیا جب بنگلورو میں ان کی خطابی  تقریبات کے دوران بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں تقریباً۱۱؍ افراد ہلاک ہو گئے۔ دریں اثنا  آئی پی ایل  کے سابق  چیئرمین  للت مودی نے کچھ دن پہلے ہی فرنچائز کی ممکنہ فروخت کا اشارہ دیا تھا۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر پوسٹ کرتے ہوئے تجویز کیا کہ آئی پی ایل۲۰۲۵ء کی  چمپئن  ٹیم کا اب ایک نیا مالک ہوگا۔ انہوں نے فرنچائزی  کے مستقبل کے بارے میں متعدد سوشل میڈیا پوسٹس بھی شیئر کیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK