Inquilab Logo Happiest Places to Work

پہلی ہی فلم پر تین قومی فلم ایوارڈز جیتنا ہمارے لیے باعثِ فخر ہے: لوکیش دھر

Updated: July 30, 2026, 6:06 PM IST | Mumbai

اس سال کی معروف فلم ’’دُھرندھر‘‘ کے پروڈیوسرس میں شامل بی۶۲؍ اسٹوڈیوز کے شریک بانی اور پروڈیوسر لوکیش دھر نے اپنی پہلی فلم ’’آرٹیکل ۳۷۰‘‘ کو ۷۲؍ ویں قومی فلم ایوارڈز میں ملی بڑی کامیابی پر جذباتی ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹوڈیو کی پہلی ہی فلم کا تین قومی ایوارڈز حاصل کرنا پوری ٹیم کے لیے فخر، اعزاز اور شکرگزاری کا لمحہ ہے۔

Aditya And Lokesh Dhar.Photo:INN
آدتیہ اور لوکیش دھر۔ تصویر:آئی این این

 اس سال کی معروف فلم ’’دُھرندھر‘‘ کے پروڈیوسرس میں شامل بی۶۲؍ اسٹوڈیوز کے شریک بانی اور پروڈیوسر لوکیش دھر نے اپنی پہلی فلم ’’آرٹیکل ۳۷۰‘‘ کو  ۷۲؍ ویں قومی فلم ایوارڈز میں ملی بڑی کامیابی پر جذباتی ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسٹوڈیو کی پہلی ہی فلم کا تین قومی ایوارڈز حاصل کرنا پوری ٹیم کے لیے فخر، اعزاز اور شکرگزاری کا لمحہ ہے۔

یہ بھی پڑھئے:جاپان میں زلزلے کے بعد سونی کا کُوما موٹو سیمی کنڈکٹر پلانٹ بند


۷۲؍ویں قومی فلم ایوارڈز میں ’’آرٹیکل ۳۷۰‘‘ کو بہترین فیچر فلم، یامی گوتم دھر کو بہترین اداکارہ اور شاشوت سچدیو کو بہترین موسیقی ہدایت کار کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔اس کامیابی کے بعد لوکیش دھر نے ایک جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے فلم کے سفر، اپنے اسٹوڈیو کے وژن اور ان کہانیوں کا ذکر کیا جنہوں نے ان کی تخلیقی سوچ کو تشکیل دیا۔
انہوں نے کہاکہ ’’قومی فلم ایوارڈز کے اعلان کو کچھ وقت گزر چکا ہے۔فلم ’’ آرٹیکل۳۷۰‘‘ بی۶۲؍ اسٹوڈیوز کی پہلی فلم تھی، جو ہم نے تقریباً دو سال قبل ریلیز کی تھی۔ ہماری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ ایسی کہانیاں پیش کریں جو ناظرین کو سوچنے پر مجبور کریں اور فلم ختم ہونے کے بعد بھی ان کے ذہنوں میں زندہ رہیں۔ حالات ہمیشہ ہمارے حق میں نہیں تھے، لیکن ایک انڈر ڈاگ ہونا بھی اپنے آپ میں ایک منفرد تجربہ ہے۔‘‘
انہوں نے کہا کہ فلم کو ملنے والے تین قومی ایوارڈز پوری ٹیم کے لیے انتہائی اعزاز کی بات ہیں۔ انہوں نے قومی فلم ایوارڈز کی جیوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح ناظرین نے ’’آرٹیکل ۳۷۰‘‘ کو بے حد پسند کیا، اسی طرح ’’دھوم دھام‘‘، ’’بارہ مولا‘‘ اور ’’دُھرندھر‘‘ جیسی فلموں کو بھی بھرپور محبت ملی ہے۔

یہ بھی پڑھئے:شبھ من گل دوبارہ ون ڈے کے نمبر ایک بلے باز بن گئے


لوکیش دھر نے اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر سے متعلق کہانیوں نے ان کی شخصیت اور تخلیقی سوچ پر گہرا اثر ڈالا۔ ان کے مطابق، بچپن میں خاندان کے بزرگوں سے سنی گئی داستانیں آج بھی ان کے تخلیقی سفر کی رہنمائی کرتی ہیں اور ان کی فلموں میں ان کی جھلک نمایاں طور پر دکھائی دیتی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK