• Sat, 10 January, 2026
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

انتخابی مہم میں تیزی کےساتھ ہی وڑا پائواور سموسہ پائوکے کاروبار میں اضافہ

Updated: January 09, 2026, 11:21 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

امیدواروں کی الیکشن مہم میں حصہ لینے والوںکو ناشتہ اور کھانےکےوقت وڑا پائو، سموسہ پائو اور پیٹس کے ساتھ چائے بھی دی جارہی ہے۔

The business of making flags for political parties for elections is also booming. Picture: Shadab Khan
الیکشن کیلئے سیاسی پارٹیوں کے جھنڈےبنانے کا کاروبار بھی عروج پر ہے۔ تصویر: شاداب خان
ممبئی ،نوی ممبئی اور اطراف کےدیگر اضلاع میں میونسپل الیکشن کی انتخابی مہم سے شہر میں سیاسی ماحول گرم ہو گیا ہے۔ سڑکوں پر انتخابی مہم، پد یاترا،ریلی اور میٹنگوں کی بھرمار ہے۔ صبح سے شام تک مختلف جماعتوں کے اُمیدوار اپنے کارکنوں کے ساتھ گھر گھر اور چوراہوں پر انتخابی مہم میں حصہ لیتے دکھائی دے رہےہیں۔ ان مہم کی وجہ سے جہاں ہینڈبل، ہورڈنگز،  بینرس  اور جھنڈوں کے وغیرہ کے کاروبار میں اضافہ ہواہےوہیں مہم میں حصہ لینے والوں کیلئے کھانے پینے کا انتظام بھی بڑےپیمانےپر کیاجارہاہے۔ انہیں ناشتہ اور کھانےکےوقت وڑا پائو، سموسہ پائو اور پیٹس کے ساتھ چائے دی جارہی ہے۔ جس کی وجہ سے ان کھانے پینے کی اشیاء کے کاروبار میں ۲۰؍سے ۲۵؍فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ صبح ہوتے ہی دکاندراوںکو بڑی تعدادمیں آرڈر مل رہےہیں ،یہ سلسلہ دیر رات تک جاری رہتاہے۔
جنوبی ممبئی کےمختلف علاقوں کے علاوہ نوی ممبئی کے ایرولی، گھنسولی، کوپرکھیرنے، واشی، سان پاڑہ ، نیرول، بیلا پور اور تربھے میں وڑا پائو فروخت کرنےوالوں کے کاروبارمیں کافی اضافہ دیکھاجارہاہے ۔ صبح انتخابی مہم شروع ہونے کے بعد، دوپہر میں بڑی تعداد میں آرڈر مل رہے ہیں۔ 
متعدد دکانداروں نے بتایا کہ ایک وقت میں ۵۰؍سے ۱۰۰؍وڑا پائو، سموسے یا چائے کے آرڈر مل رہے ہیں۔ انتخابی مہم کے دنوں میں بیٹھنے کا وقت نہیں ہوتا۔ 
گھنسولی میں ایک وڑا پاؤ فروش امول مانے نے کہا کہ’’ صبح سے دیر رات تک مصروفیت رہتی ہےچونکہ مہم کے دوران گرما گرم چائے اور فوری کھانا کارکنان کے پسندیدہ آپشن ہیں، اس لئے کئی اسٹالز رات گئے تک کھلے رکھے جاتے ہیں۔ بڑھتی ہوئی بھیڑ کی وجہ سے کچھ دکانداروں نے اضافی مددگاروں کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ ‘‘
انتخابی مہم کی بات کریں تو بڑے بڑے بینرس، پوسٹرس، گاڑیوں کے چکر اور اشتہارات کی قیمت فوراً ذہن میں آتےہیں لیکن سارا دن سڑکوں پر پسینہ بہانے والے کارکنوں کے روزمرہ کے کھانے پینے کے اخراجات بھی مہم کے بجٹ کا اہم حصہ بن رہے ہیں۔ دیکھا جا رہا ہے کہ دن بھر کی پد یاترا، میٹنگوں اور مہم کے چکروں میں وڑاپاؤ سب سے زیادہ قیمت والی چیز بن گئی ہے۔ اگرچہ ایک دن میں اس کی لاگت کم معلوم ہوتی ہے، لیکن پوری مہم کے دوران اس پر ایک بڑی رقم خرچ ہوتی ہے۔ اس لئے ایسا لگتا ہے کہ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے موقع پر شہر میں کھانے پینے کے کاروبار کو بھی اچھا رسپانس ملتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK