Inquilab Logo

پڑوسیوں کے ہاتھوں پٹائی کے سبب خاتون کی موت

Updated: February 13, 2020, 12:59 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Dombivli

برتن دھونے کا کام چھوڑ دینے پر چار بچوں کی بیوہ ماں کےتھ وحشیانہ سلوک، تمام ملزمین فرار

 واقعے کے بعد پولیس محلے والوں سے پوچھ تاچھ کرتے ہوئے ۔ تصویر : انقلاب
واقعے کے بعد پولیس محلے والوں سے پوچھ تاچھ کرتے ہوئے ۔ تصویر : انقلاب

ڈومبیولی : وڑا پاؤ کی دکان پر کام کر نے سے انکار کر نے کی پاداش میں ایک خاتون کی پڑوسیوں نے اتنی بے رحمی سے پٹائی کی کہ چار گھنٹے کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے اُس کی موت ہو گئی۔ کلیان شیل پھاٹا روڈ کے مانپاڑہ علاقہ میں واقع وازے چال میں رہنے والی نگما شیٹی اپنے پڑوسی آنند کی وڑا پاؤ کی گاڑی پر برتن دھونے کا کام کرتی تھی لیکن کچھ دنوں قبل کسی وجہ سے اُس نے یہ کام چھوڑ دیا تھا۔اس کی وجہ سے آنند اور اس کے گھر والے اسے نارض تھے۔ گز شتہ روز کسی وجہ سے آنند اور اسی چال میں رہنے والی اس کی رشتہ دار مانسی ، سجاتا اور سنگیتا  نے مل کر نغمّا شیٹی کی بے ر حمی سے پٹائی کردی۔ زخمی حالت میں نگما کو ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اُس کی حرکت قلب بند ہو جانے سے موت واقع ہو گئی ہے۔ملزمین کی تلاش میں پولیس جب اُن کے گھر پہنچی تو  یہ سبھی  فرار ہو چکے تھے۔
  ا س ضمن میں مہلوکہ کی ۱۳؍ سالہ بیٹی نے بتایا کہ ان کے پڑوسی روزانہ اس کی ماں کے ساتھ کسی نہ کسی بہانے سے جھگڑا کرتے اور مار نے کی دھمکی دیا کرتےتھے۔ عیاں رہے نگماکی چار چھوٹی بچیاں اور ایک لڑ کا ہے جبکہ اُس کے شوہر کی چار ماہ قبل ہی موت ہو ئی ہے۔ اس طرح اب یہ بچے بے سہارا ہو گئے ہیں۔ نگما کے رشتے دار سنتوش شیٹی نے پوچھا کہ’’ نگما کے چلے جانے کے بعد اب اُس کے معصوم بچوںکی کفالت کون کر ے گا؟ اب انہیں دیکھنے والا کوئی نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے میں ڈی سی پی وویک پانسرے نے بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق نگما شیٹی کی موت دل کا دورہ پڑ نے کے سبب ہو ئی ہے اس کے باوجود پولیس اُس کے ساتھ مار پیٹ کر نے والے کوتلاش کرر ہی ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK